| | | | |

بائونسرز کے حوالہ سے ایم سی سی نے بڑا فیصلہ سنادیا

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

کرکٹ قوانین کے حوالہ سے آئی سی سی کے معتبر ذیلی ادارے ایم سی سی سی نے بائونسرز کے حوالہ سے بنے قوانین پر اپنا فیصلہ سنادیاپے۔

میلبورن کرکٹ کلب(ٰایم سی سی )نے کہاہے کہ ہم آئی سی سی کو اس وقت کے بنے قوانین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی درخواست نہیں کررہے ہیں،اس حوالہ سے پہلے سے بنے قوانین واضح ہیں،امپائرزکو مزید ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے،وہ اپنے اختیارات کے تحت قانونی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

پیٹ کمنز 8 ہتھیار استعمال کرکے بھی فیل،پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام،

ایم سی سی نے بائولرز کے بائونسرز پر لگنے ولی سر کی چوٹ پر اٹھنے والے شور کے باعث عالمی سطح پر اس پر کام کیا،مشاورت کی اور دائیں بائیں سے فیڈ بیک لیا ہے۔

کرکٹ کی م عروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایم سی سی چیف کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود امپائر نوبال قرار دے سکتا ہے،بائولر کووارننگ سے لے کر معطلی تک کے فیصلے صادر کرسکتا ہے۔ایک بائونسر کی اجازت کا قانون موجود رہے گا،اس کے بعد سامنے موجود بیٹر کی صلاحیت کے مطابق بائولر کے ساتھ سلوک ہوگا۔گزشتہ سال انگلینڈ کے ٹیل اینڈر بیٹر جمی اینڈرسن کو 10 شارٹ پچ بال کاسامنا کرنا پڑا تھا۔امپائر ایسے موقع پر بائولر کو شاٹ پچ بال سے روک سکتے ہیں۔

ایم سی سی نے یہ سب اس لئے کیا ہے کہ  ماضی میں متعدد واقعات ہوئے۔آسٹریلیا میں 2014 میں فل ہیوز کی بائونسر سے ہلاکت سے لے کر درجنوں زخمی واقعات نے اس بحث کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *