ملتان،کرک اگین رپورٹ
PCB Image
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی نصف صدی تاریخ کے منفرد بیٹر،3 نئے ریکارڈز۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ کی نصف صدی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بناڈالا ہے۔وہ ون ڈے کرکٹ میں 2 مرتبہ مسلسل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ساتھ میں انہوں نے 2 اور بڑےا عزاز بھی اپنے نام کرلئے۔بابر نے 103 بالز پر شاندار سنچری مکمل کی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ مقررہ وقت سے اوپرچلا گیا ہے،دیکھنا ہوگا کہ میچ ریفری اس پر جرمانہ کریں گے یا پھر سخت گرمی اور سخت کنڈیشنز کی وجہ سے کچھ چھوٹ دیں گے۔اس کا فیصلہ تاخیر سے ہوگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ فینز رات 10 کے بجے کے بعد جانا شروع ہوگئے،اس کی بنیادی وجہ وقت کی ٹائمنگ تھی۔متعدد شائقین کے لئے مشکلات یہ تھیں کہ انہیں واپسی کی سواری ملے گی یا نہیں۔اس کے باوجود کثیر تعداد میدان میں موجود رہی اور بابر اعظم کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ان سے امیدیں بھی جوڑے رہی ۔امام الحق کے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان کھیلنے آئے تو دونوں کی دلکش بیٹنگ دیکھنا ہر ایک کی کمزوری ہے۔
پاکستان نے 34 اوورز تک رن اوسط اچھی رکھی۔بابر اعظم جوں جوں اننگ آگے بڑھارہے تھے،2 اہم ریکارڈز کی جانب بڑھ رہے تھے۔اپنی اننگ کے دوران جب وہ 52 کے اسکور پر پہنچے توانہوں نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ایک روزہ کرکٹ کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ4312 تک گئے تھے،بابر اعظم 52 سے اوپر کرکے ان سے کہیں آگے چلے گئے.87 واں میچ کھیلنے والے بابر اعظم نے کیریئر کی17 ویں سنچری اسکور کی ہے۔
علیم ڈار فیلڈ سے باہر،رمیز کےساتھ کون،ڈیجیٹل سکرین خرابی پر میچ رکا رہا
بابر اعظم 13 ویں میچ میں بطور کپتان 1000 رنز مکمل کرنے والے نئے اعزاز کو لے گئے ہیں،ساتھ میں آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں ایک ہزار رنزمکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ایک روزہ کیریئر میں مسلسل دوسری بار تیسری سنچری اسکورکرنے والے کھلاڑی بن گئے،انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 میچز میں مسلسل 2 سنچریز بنائی تھیں۔اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی انہوں نے مسلسل 3 سنچریز بنائی تھیں لیکن اب کی مسلسل 3 سنچریز نے انہیں دنیا کا ممتاز بیٹر بلکہ کھلاڑی بنادیا ہے۔ایک روزہ کرکٹ 1971 میں شروع ہوئی تھی،آج 2022 تک قریب 51 سال میں ایسا کوئی نہیں کرسکا ہے۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ بدھ کے روز ہی آئی سی سی نے ایک روزہ ،ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کی پلیئرز رینکنگ اپ دیٹ کی تھی،ون ڈے اور ٹی 20 میں ان کی بادشاہت برقرار تھی،ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کی ہے۔
بابر اعظم 27 سال اور 236 دن کی عمر میں لاجواب کارنامے سرانجام دے رہے ہیں۔کرکٹ کے ممتاز مبصرین نے انہیں ابھی سے بڑا پلیئر مان لیا ہے۔