| |

بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان فرار

 

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کپتان مستعفی ہوگئے۔اس طرح 2019سے چلے آرہے ٹائیگرز کے طویل فارمیٹ کے کپتان مومن الحق نے خود ہی کپتانی چھوڑری۔ایسا چوتھے سال میں داخل ہونے کے بعد کیا۔

اس فیصلے کی وجہ حالیہ شکست بنی ہے جو سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں ہوئی ہے۔

مومن الحق کی کپتانی میں بنگلہ دیش نے 17 میچز کھیلے ہیں ۔وہ صرف 3 میں جیت سکے۔12 میں ناکامی مقدر بنی ہے۔ 2 میچ ڈرا کھیلے ہیں۔

خود اس کپتانی کے دبائو میں مومن الحق اپنی کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔اس سال 16 کی معمولی اوسط سے 162رنز بناسکے۔

مومن الحق نے بتایا ہے کہ ٹیم بھی ہارے۔اسکور بھی نہ بن پارہے ہوں تو مشکل ہے کہ جاب جاری رکھی جائے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شکیب الحسن کو ٹیسٹ کپتان نامزد کرسکتا ہے لیکن معاملہ یہ ہے کہ وہ اس فارمیٹ کے لئے غیر سنجیدہ رہتے ہیںگزشتہ 6 ماہ میں 2 سیریز چھوڑ چکے ہیں۔بورڈ میں مشاورت جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *