| | |

اقبال کرکٹ اسٹیڈیم،پاکستان کا اوول بھی میچز بحالی کا منتظر

 

 

 

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ 2009 سے دور ہوئی لیکن اسے جزوی بحال ہوئے 4 سال اور مکمل بحالی کے 2 سال ہوگئے ہیں لیکن 2008 تک انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا پاکستان کا ایک معروف کرکٹ سنٹر پی سی بی کی نگاہ میں بحال نہیں ہورہا،سوال ہےکہ کیوں۔

 

اقبال کرکٹ اسٹیڈیم،پاکستان کا اوول بھی میچز بحالی کا منتظر۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد،پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ کا طالب ہے۔یہاں قومی کرکٹرز کے کئی ریکارڈز بھی ہیں۔انضمام الحق کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 2005 کے ٹیسٹ میچ میں امپائرز سے جھگڑا بھی نمایاں ہوا۔اسی ٹیسٹ میں پچ خراب کرنے کی پاداش میں شاہد آفریدی معطل ہوئے۔یہاں میچ کے دوران سلنڈرکا دھماکا بھی انٹرنیشنل نیوز بنا لیکن اس سب کے باوجود 1987۔88 کے سیزن میں مائیک گیٹنگ اور امپائر شکور رانا تنازعہ اتناشدت اختیار کرگیا کہ ایک روز کا میچ  ممکن نہ ہوسکا۔
پاکستان کا اوول یا اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم 
صوبہ پنجاب کے شمال میں واقع  اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ہے ،ایک وقت تھا،اسے پاکستان کا مانچسٹر کرکٹ اسٹیڈیم کہا جاتا تھا،اولڈ ٹریفرڈ یا اوول کی گراس کی طرح یہاں میدان کی گھاس کی کٹنگ اور رنگ تھے۔خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا لیکن کوئی مقام کتنا ہی متاثر کن کیوں نہ ہو، موسم کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار کی عدم توجہی ہو تو  کچھ نہیں کیا جا سکتا اور فیصل آباد کو  ان عناصر کے ہاتھوں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 دھند کی وجہ سے 98-99 کرکٹ سیزن میں  زمبابوے کے خلاف تیسرا ٹیسٹ بغیر گیند پھینکے ختم دیا گیا، جب کہ خراب روشنی خاص طور پر موسم سرما میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ایک مسئلہ بنتی ہے۔ اس کے باوجود جب بھی کھیل ممکن ہوا، کچھ یادگار پرفارمنس ہوئیں۔ 1997-98 میں ایک دلچسپ ٹیسٹ کھیلا گیا جب جنوبی افریقہ نے آخری دن 142 کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو 92 رنز پر ڈھیر کردیا۔80 کے عشرے میں جاوید میاں داد کے بھارت کے خلاف 280 رنز،مدثر نذر کے ساتھ 400 سے زائد کی شراکت،اس کے بعد عبد القادر کی پرفارمنس سمیت کئی یادیں جڑی ہیں۔
اس کے بعد، 2004-05 میں سنتھ جے سوریا نے 253 رنز بنائے جب سری لنکا نے 201 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مقام پر اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی کرواتا ہے۔ سپر 8  یہاں منعقد ہوا۔سٹیڈیم بذات خود شہر کے مرکز سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں درختوں سے لگے ہوئے مضافاتی علاقوں سے پیدل چل کر پہنچا جا سکتا ہے۔2016 میں، 4 نئی کرکٹ پچیں شامل کی گئیں تاکہ کرکٹ کی کل پچز اب 9 ہو جائیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ہیں۔گزشتہ سال کے آخر میں اچانک پی سی بی کا چارج سنبھالنے والے سیٹھی نے پشاور،کوئٹہ کے اسٹیڈیم بحال کرنے کے دعوے کئے جو تاحال کسی عملی حکم کے منتظر ہیں لیکن اقبال اسٹیڈیم لاہور میں واقع ان کے آفس سے تھوڑی دوری پر ہے۔اس سال کم سے کم پی ایس ایل میچز کے لئے اسے ضرور سوچنا چاہئے۔
پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر 1978پاکستان بمقابلہ انڈیا
آخری ٹیسٹ 21 جنوری سے 25 جنوری 2006پاکستان بمقابلہ انڈیا
پہلا ون ڈے 23 نومبر 1984،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
آخری ون ڈے 11 اپریل 2008۔پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *