| | |

بنگلہ دیش کو بھی وائٹ واش،ویسٹ انڈیز سیریز لے اڑا

گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بنگلہ دیش کو بھی وائٹ واش،ویسٹ انڈیز سیریز لے اڑا۔ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا ہے،گراس آئس لٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ کےچوتھے روز اس نے 10 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

بارش سے میچ متاثر ہوا۔کئی گھنٹوں بعد شروع ہونے والے میچ میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور186 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے صرف 13 رنزکا ہدف ملا جو اس نے بنا کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

لارڈز سے لیڈزتک،کیویز کترے گئے،وائٹ واش کا ٹکٹ

بنگلہ دیش ٹیم نے پہلی اننگ میں 234 اور ویسٹ انڈیز نے 408 اسکور کئے تھے۔یوں کیریبین ٹیم نے سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ہے۔میچ میں 146 رنزکی اننگ کھیلنے اور 35 رنز کے عوض 2 وکٹ لینے پر کیل میئرز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *