گال،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کے لئے تھوڑی پریشانی اور پاکستانی کیمپ کے لئےاطمینان کی بات یہ ہےکہ گال ٹیسٹ ڈرا ہوسکتا ہے۔بدھ کو چوتھے روز کےکھیل میں جہاں سری لنکنز کے لئے تالیاں بجتی رہی ہیں،وہاں خراب موسم نے پاکستان کی ایسی سپورٹ کی ،جب دن کے کھیل کے خاتمہ کی وسل بجی تو پاکستان کو میچ ڈراکرنے کی امیدیں ہوئی ہیں۔
پاکستان جس نے چائے کے وقفہ تک 22 اوورز میں ایک وکٹ پر 71 اسکور بنائے تھے،اس کے بعد بھی وکٹیں ہاتھ میں رکھیں لیکن آخری سیشن میں صرف6 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔پہلے خراب روشنی کی وجہ سے میچ روکا گیا،پھر انتظار کے بعد ختم کیا گیا۔28 اوورز میں پاکستان ایک وکٹ پر89 رنزبناچکا ہے۔508 رنزکے تعاقب میں ہے،اس طرح اسے مزید 419 رنزدرکار ہیں،بابر اعظم 26 اور امام الحق 46 پر کھیل رہے ہیں۔عبداللہ شفیق 16 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے لئےسری لنکا کا موزوں علاج، 508 رنزکا ہدف سیٹ
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے ہدف کے حصول کے خوف سے لمبی بیٹنگ کی اور اپنی اننگ کھانے کے وقفہ کے 50 منٹ بعد 8 وکٹ پر 360 رنزبناکر ڈکلیئر کی تھی۔دھنن جایا ڈی سلوا نے 109 رنزبنائے۔سری لنکا کو چونکہ پہلی اننگ میں 147 رنزکی سبقت تھی،اس لئے اس کی مجموعی لیڈ 507 رنزکی ہوگئی۔
پاکستان کےلئےاطمینان بخش بات یہ ہے کہ جمعرات کو موسم ابر آلود ہوگا،ابتدائی 2 سیشنز گزارنے ہونگے،تیسرے سیشن میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔یوں قومی کرکٹ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ یہ ہارا ہوا میچ ڈرا کرے۔2013 کے بعد اس وینیو میں کوئی ٹیم ڈرا میچ نہیں کھیل سکی ہے۔2 میچزکی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی سبقت ہے۔