پاکستان کے لئےسری لنکا کا موزوں علاج، رنزکا ہدف سیٹ
| | | |

پاکستان کے لئےسری لنکا کا موزوں علاج، 508 رنزکا ہدف سیٹ

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی بائولرز ناکام ہوگئے۔گال میں جاری سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز اسپنرز چلے نہ پیسرز۔سری لنکا کی لوئر مڈل آرڈر نے بھی زچ کرڈالا۔نتیجہ میں سری لنکا نے پاکستان کا وہ حل سوچا اور کیا ہے جو اس سے قبل کبھی کوئی کرہی نہیں سکا۔گزشتہ ٹیسٹ میں 342 رنزکا ہدف پورا ہوتے دیکھ کر میزبان ٹیم پریشان ہوئی تھی،اس نے اپنی پریشانی کا وہ حل نکالا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں کسی کے پاس نہیں تھا،نہ ہوسکا ہے۔اس نے جیت کے لئے508 اسکور کا ہدف سیٹ کیا ہے۔

آئی سی سی ایف ٹی پی منظور،ٹی 20 لیگز پر نیا انکشاف،اہم تفصیلات

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے  رنزکا ہدف دیا ہے۔یہ کتنا بڑا ہے۔اتنا بڑا کہ آج تک یہ تو کیا  بلکہ 418 رنزسے زائدکا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔2003 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف 418 رنزک ہدف حاصل کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگ میں یہ اب تک کا سب سے بڑاکامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔

ویسے تو پاکستان کرکٹ ٹیم  2016 میں آسٹریلیا کےخلاف 490 رنزکے تعاقب میں 450 رنزپر ہمت ہار گئی تھی،کہنے کو چوتھی اننگ کا بڑا اسکور تھا لیکن ناکام تھا،اسی طرح اسی سال کراچی میں 506 رنزکے پیچھے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 7 وکٹ پر 443 اسکور کرکے میچ ڈرا کرگئی تھی۔

بدھ کو گال میں سری لنکا نے 176 رنز5 وکٹ سے اننگ شروع کی تو کپتان کرونا رتنے61 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے،مجموعی اسکور اس وقت 243 تھا،پھر لنچ تک پاکستان کو کوئی وکٹ نہ ملی۔

کھانے کے وقفہ کے بعد دھنن جایا ڈی سلوا نے کیریئر کی 9 ویں سنچری مکمل کرلی۔سری لنکن کپتان تن بھی اننگ ڈکلیئر نہیں کررہے تھے،شاید وہ خوف تھا جو پاکستان سے ان کو تھا،اس لئے 500 کے نفسیاتی ہندسہ کی جانب جانے کا انتظار تھا۔ادھر پاکستانی بائولرز نے بھی طے کرلیا تھا کہ وہ ناکام ہونگے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ  360 رنز 8 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔دھنن جایا ڈی سلوا 108 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے  اور رمیش مینڈس  45 پر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمدنواز 2،2 وکٹ کے ساتھ آگے رہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگ میں 378 اور پاکستان نے 231 اسکور کئے تھے۔یوں میزبان ٹیم کی 147 رنزکی سبقت لی اور پاکستان پر507 اسکور کی لیڈ بنالی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *