| | | | | | | | | |

حسن علی 2 راتیں کیوں نہ سوسکے،آئی سی سی ایوارڈ اور رینکنگ،ایک پلیئر کورونا سے باہر

کرک اگین رپورٹ

File photo

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ٹی 20 پلیئرز درجہ بندی میں بھارت کے کے ایل راہول چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے عقیل ہوسین اور جیسن ہولڈر نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کی ہے۔حالیہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز کا فائدہ کیریبین  پلیئرز کو ہوا ہے۔بابر اعظم ٹی 20 بیٹنگ میں بدستور پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ادھر آئی سی سی نے سال 2021 کے بہترین  سپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ نیوزی  لینڈ کے ڈیرل مچل کو دیا ہے۔

ادھر ایک اور افسوناک خبر ہے۔جنوبی افریقا کا ٹیسٹ اسکواڈ نیوزی لینڈ جانے سے قبل ہی کووڈ کا شکار ہوگیا ہے۔اس کے اہم رکن کیگن پیٹرسن کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،وہ بھی اسکواڈ سدے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے  انگلینڈ کے مزید ہاف درجن پلیئرز پاکستان پہنچ گئے ہیں،یہ پلیئرز بارباڈوس سے کراچی اترے ہیں۔

حسن علی نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اہم کیچ چھوڑنے پر مجھے 2 راتیں نیند نہیں آئی ۔یہ زندگی کے مشکل ترین لمحات تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *