| | | | | |

داڑھی غائب،کلین شیو،شعیب ملک اچانک ینگ،کراچی کنگز کی چوتھی شکست کا سبب بن گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

داڑھی غائب،کلین شیو،شعیب ملک اچانک ینگ،کراچی کنگز کی چوتھی شکست کا سبب بن گئے۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست،بابر اعظم کمی 90 رنزکی ناقابل شکست اننگ رائیگاں۔شعیب ملک کی مختصر ففٹی،کیچز،وکٹ قابل ذکر رہی،ایونٹ میں زلمی کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

کراچی کنگز نے بظاہر آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تباہی سر پر آگئی۔3 کے اسکور پر 2 کھلاڑی شرجیل خان  اور صاحبزادہ فرحان صفر اورصفر پر واپس چلے گئے۔نازک ترین موقع پر کپتان بابر اعظم اور ڈیبیو کرنے والے کوک بین نے تیسری وکٹ پر8 اورز میں 74 رنزکی شراکت قائم کردی۔اس موقع پر کوک بین عثمان قادر کی بال پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،انہوں نے 31 کی اننگ کھیلی۔نئے بیٹر محمد نبی  حسین طلعت کی بال پر 10 کرکے شعیب ملک کو کیچ دے گئے۔95 ر 4 وکٹیں جاچکی تھیِ13 واں اوور ختم ہورہا تھا،امیدیں بابر اعظم سے وابستہ ہوگئیں۔

پی ایس ایل 7،بابر کا پہلا ٹاس،اب اولین فتح کی تلاش

کچھ اور ہورہا تھا۔18 واں اوور شروع ہوا تو پہلے عامر یامین 20 اور پھر عماد وسیم صفر پرنوجوان بائولر محمد عمر کا شکار بن گئے۔فتح اب 15 بالز پر 46 رنزکی دوری پر تھی۔اس اوور میں صرف 2 رنز بنے۔12 بالز پر 44 اسکور مشکل تھے۔بابر اعظم نے وہاب ریاض کے اگلے اوورز میں چند بائونڈریز لگائیں۔آخری اوور میں تیس رنز اور مشکل تھے۔حسین طلعت نے میچ کا اختتامی اوور کیا۔

کراچی کی اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 164 پر تمام ہوئی۔زلمی 9 رنز سے کامیاب ہوگئے،بابر اعظم 63 بالز پر 90 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔

زلمی کی جانب سےمحمد عمر تباہ کن رہے،4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے۔3 وکٹیں لیں۔سلمان ارشاد نے بھی صرف 24 رنز دیئے۔وہاب ریاض کو 43 رنز پڑے،۔شعیب ملک نے 1 اوور میں2 رن دے کر ایک وکٹ لی۔عثمان قادر نے 29 رنزکے عوض ایک آئوٹ کیا۔ حسین طلعت نے 43 رنز دے کر 1 وکٹ لی۔

ادھر ایک جانب زلمی کے فیلڈرز کیچز ڈراپ،ناقص فیلڈنگ کررہے تھے تو دوسری جانب ینگ شعیب ملک کے چرچے عروج پر تھے۔2 روز قبل 40 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک ایک بارپھر 20 برس قبل والے کلین شیو بچے بن گئے تھے،ساتھ میں  ان کی جارحانہ اننگ،2 خوبصورت کیچز اور پھرتی کے حسین امتزاج کا تڑکا تھا،ساتھ میں داڑھی نہیں تھی۔ان کی فیلڈنگ ٹھیک جارہی تھی۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بابر اعظم نے 3 میچوں کے بعد چوتھی کوشش میں ٹاس جیتا،ایسا پہلی بار ہوا،انہوں نے ایونٹ کی پہلی روایت پر تکیہ کیا۔پہلے  فیلڈنگ کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی نےپہلے کھیل کر 4 وکٹ پر173 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات  شعیب ملک کے 28 بالز پر 52 اسکور تھےحضرۃ اللہ ززائی نے27 بالز پر 41 کئے،باقی حصۃ بقدر جثہ ڈالتے پائے گئے۔عمید آصف 36 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر کامیاب رہے،عامر یامین نے بھی اتنے رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *