گال،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستانی بائولنگ لائن کی کچھ کمزوریوں نے گال ٹیسٹ میں گرین کیپس کی پوزیشن کو بہت حد تک کمزور کردیا ہے۔سری لنکا نے سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن ٹیل اینڈرزکے ساتھ اپنے نام کیا ہے،خاص کر آخری وکٹ پر بنائے گئے 35 رنز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے تھوڑا دبائو بڑھایا ہے۔ رمیش مینڈس اوراسیتھا فرنینڈو نے 25 رنزکا اضافہ کیا۔
سری لنکن ٹیم گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 103 اوورز کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔ٹیم 378 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔آخری آئوٹ ہونے والے مینڈس نے 35 اسکور کئے۔ان سے قبل نروشن ڈکویلا نے 54 بالز پر 51 اسکور کئے۔
دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن سری لنکا کے نام
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 83 رنز دے کر 3 اور نسیم شاہ نے 58 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔محمد نواز کو 2 وکٹ کے لےت 80 رنزدینا پڑے۔شاہین آفریدی کی جگہ آنے والے نعمان علی نے 64 رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان پہلا ٹیسٹ جیت کر ایک قدم آگے ہے،اس کے لئے دوسرا ٹیسٹ جیتنا بھی لازمی ہے۔
پہلے روز سری لنکا نے 6 وکٹ پر 315 اسکور بنائے تھے۔چندی مل نے 80 اور اوشاندا فرنینڈو نے 50 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے لئے جاری ٹیسٹ میچ اہمیت کا حامل ہے۔
جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ کے آغاز ہی میں دبائو میں آگئی ہے۔عبد اللہ شفیق صفرپر کلین بولڈ ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک مجموعی اسکور 3 ہوا تھا۔