دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن سری لنکا کے نام
| | | |

دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن سری لنکا کے نام

گال،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن سری لنکا کے نام۔پاکستانی بائولرز دن بھر کے کھیل میں میزبان ٹیم کی اننگ نہ لپیٹ سکے۔یوں اس میچ میں اب پاکستانی بیٹرز پر بھاری ذمہ داری ہوگی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم سے کیچز ڈراپ ہوگئے۔انہوں نے 2 اہم کیچز چھوڑے،جس سے سری لنکا کو اسکور بنانے میں مدد ملی ہے۔گال میں سری لنکا اور پاکستان کے مابین اتوار کو شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ اہمیت کا حامل ہے،میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلے روز کے خاتمہ پر 315 رنزبنالئے تھےاور اس کے  6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

شان مسعود مسلسل 5 ویں ٹیسٹ میں بنچ پر،سلیکشن میں قومی کپتان رکاوٹ بنے

نروشن ڈکویلا 42 پر کھیل رہے تھے۔ دینش چندی مل 80 اور دھنن جایا ڈی سلوا 33 کرکے گئے۔ان سے بھی پہلے100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے اینجلیو میتھیوز 42 اورکپتان کرونا رتنے 40 جب کہ اوشاندا فرنینڈو 50 رنزبناکر گئے ۔

پاکستانکی جانب سے سب سے کامیاب محمد نواز رہے،انہوں نے 17 اوورز میں 71 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔یاسر شاہ  نے 67 اور نعمان علی نے 64 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔ نسیم شاہ کو 34 رنزکے عوض کامیابی ملی۔پہلے روز 86 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں۔شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی اور اظہر علی کی جگہ فوادعالم کھلائے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *