| | | | | |

سری لنکا ورلڈ ٹی 20 کا سابقہ چیمپئن،اس بار ابتدائی رائونڈ کھیلنے پر مجبور،میچز کا پروگرام

Image by : Getty images

 

کرک اگین رپورٹ

سری لنکا آئی سی سی کے 2 ایونٹس جیت چکا ہے،ان میں سے ایک ورلڈ ٹی 20 کپ بھی ہے لیکن اس بار اس کا سٹیٹس خراب ہے۔گزشتہ 4سے 5 سال میں وہ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی 8 پوزیشن میں تسلسل کے ساتھ نہ رہا،چنانچہ وہ اس بار کے ایونٹ کے سپر 12 مرحلے میں براہ راست نہیں پہنچ سکا ہے۔اسے بھی بنگلہ دیش کی طرح پہلا  رائونڈ کھیلنا ہوگا۔وہ اس مرحلہ کے گروپ اے میں ہے۔اس میں اس سمیت 4 ٹیمیں ہیں۔3 میچز ہر ٹیم کھیلے گی۔گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلہ میں جائیں گی۔یہاں آئرلینڈ بھی ہے،اس لئے زیادہ امکان یہی ہے کہ سری لنکا اور آئرلینڈ سپر 12 میں جائیں گے۔

سری لنکا کا ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلہ کا شیڈول

سری لنکا بمقابلہ،18 اکتوبر،ابو ظہبی،7 بجے رات

سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ،20 اکتوبر،ابو ظہبی،رات 7 بجے

سری لنکا بمقابلہ نیدر لینڈ،22 اکتوبر،شارجہ،رات 7 بجے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *