| | | |

شادی کے فوری بعد بھی وہ کرکٹ کھیلتی رہیں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

شادی کے فوری بعد بھی وہ کرکٹ کھیلتی رہیں۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز شادی کے رنگ سے باہر نہیں نکلیں،کرکٹ کو بھی اس میں رنگ دیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے اگلے سال کے شیڈول کا عملی آغاز ہوگیا ہے،ٹریننگ کیمپ جاری ہے،انٹرا اسکوڈ میچز کھیلے جارہے ہیں۔

رمیز راجہ کا پاک آسٹریلیا سیریز پر سخت جواب آگیا،کائنات امتیاز کا نکاح بھی ہوگیا

ایسے میں کائنات امتیاز نے کرکٹ میں واپسی کے عندیہ دینے شروع کردیئے ہیں۔2 روز قبل انہوں نے ایک تصویر شیئر کی تھی،اب مزید 3 تصاویر بھی شیئر کرکے بتادیا ہے کہ وہ تو کرکٹ کھیلنے کے لئے بےتاب ہیں،اور ان تصاویر سے اندازا لگایا جاسکتا ہے۔

کائنات امتیاز کی شادی ہوئے کئی ماہ ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے کرکٹ بیٹ اور بال کے ساتھ جو تصاویر بنائی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ جیسے شادی ہوتے ہی وہ کھیلنے کے لئے میدان میں آگئی ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *