| | | | | |

ٹیسٹ چیمپئن شپ،سری لنکا کا بنگلہ دیش میں بااعتماد آغاز

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بااعتماد آغاز کیا ہے۔چٹاگرام میں 2 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس مہمان ٹیم نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔23 رنزپر پہلی اور 66 پر دوسری وکٹ کھونے کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا۔لنچ کے بعد تک آئی لینڈرز نے 2 وکٹ پر 139 اسکور بنالئے تھے۔44 ویں اوور کا کھیل جاری تھا۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

اوپنرز اوشادا فرنینڈو 36 اورکپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 9 کے ہی مہمان بن سکے۔کوشال مینڈس 50 اور اینجلیو میتھیوز 38 پر کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کے ملکی حالات خراب ہیں۔حکومت تبدیلی کے بعد بھی پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ایسے میں اس کی نیشنل ٹیم کو یکسوئی سے کھیلنا اہم بات ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سےدونوں وکٹیں نعیم حسن نے لی ہیں۔شکیب الحسن کی بھی واپسی ہوگئی ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،اس لئے سری لنکا کو اس کے جیتنے کی سخت ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *