| | | | |

شاہین آفریدی کا اعلی ادب،ٹرافی کے ساتھ کوچ کے قدموں میں

 

کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرز کے کپتان اور ٹیم نے ادب اور عزت دینے کی نئی مثال قائم کردی شاہین شاہ آفریدی جو کہ کپتان ہیں ،انہوں خود جھک کر وننگ ٹرافی اپنے کوچ عاقب جاوید کے قدموں میں رکھی۔ایسا کرتے ہوئے وہ قدموں کے بل جھکے اور زمین پر بیٹھ کر انہوں نے نئی روایت ڈالی ہے۔
لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کووڈ کی وجہ سے آئی سولیشن میں تھے۔اس لئے وہ فائنل کے وقت میدان میں نہیں تھے۔ٹیم جب واپس ہوٹل پہنچی تو تمام کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ گروپ کی شکل میں عاقب کے کمرے کی جانب چل پڑے۔اس دوران زوردار نعرے جاری تھے کہ

عاقب جاوید زندگی باد

لاہور قلندرز زندہ باد

شور سن کر عاقب جاوید نے کمرے کا دروازہ کھولا اور کھڑے دیکھنے لگے ۔

کھلاڑی قریب پہنچے تو حارث رئوف نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

شاہین آفریدی جو ٹرافی اٹھائے کھڑے تھے،انہوں نے جھک کر عاقب جاوید کے قدموں میں ایک قسم کا بیٹھ کر وننگ ٹرافی رکھ دی۔تمام کھلاڑی اس موقع پر تالیاں بجاتے دیکھے گئے۔
عاقب جاوید نے شکریہ ادا کیا۔ساتھ میں انہوں نے تعریف بھی کی۔

اتوار کو پی ایس ایل 7 فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تاریخ کی پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *