| | | | | |

شعیب ملک سالگرہ کے دوران کھانے میں مگن،دبئی کی فیملی نے کیک بناکر خوش کردیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

گزرا سارا دن بلکہ رات 12 بجے تک شعیب ملک کی سالگرہ کے حوالہ سے ان کے فینز کے لئے اہم رہا۔رات گئے پاکستان کے سینئر پلیئر نے ایک ٹوئٹ کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کیں،ان میں شعیب ملک کی خوبصورت تصویر کے ساتھ کیک بناکر ایک فیملی شعیب ملک کی سالگرہ منارہی  تھی۔

پی ایس ایل 7،ایک اور دلوں کو دھڑکانے والا شو،ملتان کی مزید اڑان،چوتھی فتح

شعیب ملک نے لکھا کہ ہر سال کی طرح دبئی کی یہ فیملی مجھے نہیں بھولی ہے،اس بار بھی انہوںن نے میری سالگرہ کا کیک بنایا ہے۔پشاورزکمی کے اسٹار کہتے ہیں کہ یہ ان جیسے مداح اور فیملیز ہی ہیں ،جنہوں نے میرے کھیل اور مجھے مضبوط بنایا ہے اور میں کھیل رہا ہوں۔یو اے ای سے حمیداور اس کی فیملی ہر سال اس دن کو میرے لئے خاص بنادیتی ہے۔شکر گزار ہوں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ایک ویڈیو جاری کی،جس میں شعیب ملک کی سالگرہ پر ساتھی پلیئرز انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران شعیب ملک بے پروا ہوکر اپنے کھانے میں لگے ہوتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں وہاب ریاض انہیں کیک کاٹنے کا کہتے ہیں کہ  میں 40 کا ہوگیا،ایک تم تم بھی ہوجائوگے۔میں سخت پریکٹس کرکے تھک گیا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *