| | | | | |

پی ایس ایل 7،ایک اور دلوں کو دھڑکانے والا شو،ملتان کی مزید اڑان،چوتھی فتح

کراچی،کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Twitter Image

پی ایس ایل 7،ایک اور دلوں کو دھڑکانے والا شو،ملتان کی مزید اڑان،چوتھی فتح۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ایک اور جاندار شو،لاٹھی چارج،اسکور کی برسات اور بائولرز کی کاریگری کے ساتھ ناقابل یقین کیچز،ڈراپ کیچز سےمزین ایک اور شاندار میچ ختم ہوا۔ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریکارڈ 218 رنزکے  ہدف کی جنگ میں جنگ کا سماں رکھا۔پہلی اننگ میں ریلی روسو اور ٹم ڈیوڈ دوسری اننگ میں شاداب خان کی کاریگری نے کرکٹ کی تیزی اور سنسنی خیزی کو جلا بخشی۔آخر کار  ملتان سلطانز  نے  کامیابی کو چوم لیا ہے۔اس نے 20 رنزسے کامیابی گلے لگائی۔

آج پھر ملتان سلطانز ،اسلام آباد سامنے،ٹاس،ٹیموں اور ممکنہ میچ کی پیش گوئی،

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے موجودہ لیگ کا سب سے بڑا 218 رنزکا ہدف تھا۔ٹیم نے ماردھاڑ سے کام چلانے کی کوشش کی تو82 پر 4 اور 138 پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے لیکن وہ کہتے  ہیں نا کہ کیچ میچ بدل دیتا ہے۔ملتان سلطانز کے فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کئے تو نتیجہ میں میچ پھر سے نکلنے لگا تھا۔پال سٹرلنگ 19،ایلکس ہیلز 23 اور رحمان اللہ گرباز 15 کرکے گئے۔اسی طرحفہیم اشرف صفر اور اعظم خان 12 تک محدود ہوئے تو تمام امیدیں آصف علی سے وابسہ ہوئیں کہ وہ چھکے پر چھکا ماریں گے ،وہ بھی 2 چھکوں کی مدد سے15 کرکے آئوٹ ہوگئے۔ملتان سلطانز یہاں حاوی ہورہے تھے کہ ایسے میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے دھوں دھار لاٹھی چارج کردیا۔وقفہ وقفہ سے اونچی شاٹس نے میچ پھر سے دلچسپ بنادیا۔22 بالز پر 53 اسکور زیادہ ضرور تھے لیکن امیدیں باقی تھیں۔

شاداب خان وکٹ پر موجود تھے۔18 بالز پر 43 رنز قریب لگ رہے تھے۔ملتان سلطانز کو 176 کے مجموعہ پر 7 ویں کامیابی ملی،جب مبشر خان 9 کرکے کیچ ہوگئے۔اب حسن علی وکٹ پر تھے۔وہ بھی184 کے مجموعہ پر 3 کرکے رن آئوٹ ہوگئے،اب ہدف 12 بالز پر 34 رنزکا رہ گیا تھا۔شاداب خان پھر بھی کوشاں تھے۔انہوں نے  19 ویں اوور کی پہلی 2 بالز پر 2 بائونڈریز لگاکر سنسنی پھیلا دی،تیسری بال پر ان کی اننگ تمام ہوگئی۔42 بالز پر 91 کی شاندار اننگ کھیلنےوالے اسلام آباد کے کپتان رومان رئیس کی بال پر ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے تو گویا میچ سے بھی نکل گئے۔اب آخری وکٹ باقی تھی،اسکور بننا بند ہونے لگے۔شاداب خان نے9 چھکے اور 5 چوکے مارے تھے۔آخری اوور میں 23 رنز مشکل ہوگئے تھے۔اسلام آباد کی اننگ 197 پر تمام ہوگئی۔ٹیم 20 رنز سے ہارگئی۔

ملتان کی جانب سے  خوشدل شال نے صرف 35 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ڈیوڈ ویلی نے بھی 3 وکٹیں لیں۔

ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار چھترول۔یونائٹیڈ کے بائولرز مارکھاتے ایک دوسرے کی شکلیں ہی دیکھتے رہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو جیت کے لئے۔ رنز کا ہدف دیا ہے۔سلطانز نے پہلے بلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں۔ وکٹ پر۔ اسکور کیا۔محمد رضوان اس بار بھی ناکام ہوئے اور 12 کرسکے۔اسی طرح صہیب مقصود بھی 13 کے مہمان بنے۔حیران کن طور پر دونوں رن آؤٹ ہوئے۔شان مسعود 43 کی اننگ کھیل گئے۔چوتھی وکٹ پر ریلی روسو اور ٹم ڈیوڈ نے قریب 8 اوورز میں 110 رنز کا اضافہ کیا ۔یہاں سے اننگ کا نقشہ ہی بدل گیا۔ٹم ڈیوڈ صرف 29 بالز پر 71 رنز کی چھری والی اننگ کھیل گئے۔6 چھکے اور 6 چوکے حسن تھے،دوسری جانب ریلی روسو 35 بالز پر67 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔انہوں نے 6 چھکے اور4 چوکے مارے۔ملتان سلطانز کی اننگ 5 وکٹ پر 217 رنز  بنانے میں کامیاب رہی۔

حسن علی کو ایک وکٹ کے لئے 52 رنزکی مارپڑی۔فہیم اشرف نے 47 اوعر شاداب خان نے 29 رنزبناکسی کامیابی کے دیئے۔محمد وسیم اور مرچنٹ 39 اور 48 رنزکے عوض ایک ایک آئوٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 7 میں آج ایک ٹیم کا بھرم ٹوٹ گیا۔ناکامی کی صف میں ایک اور ٹیم بھی کھڑی ہوگئی۔ناقابل شکست کا ٹائٹل پھر ایک ٹیم  ملتان کے ساتھ باقی رہ گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 3 میچز کی فاتح ملتان سلطانز کا ٹاکرا صرف ایک میچ کی فاتح اسلام آباد سے تھا۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ۔اس طرح ملتان ٹیم ایک رات قبل کے تجربے سے گزری۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *