گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف صرف 28 منٹ میں 3 وکٹیں گنوادیں،پہلے سیشن میں 100 منٹ سے زائد گزارنے والی ٹیم کے لئے یہ مایوس کن بات تھی۔،آخری روز کے پہلے سیشن کا ڈرامہ یہ تھا کہ 31 اوورز اور ایک بال پر پاکستان نے 99 اسکور کئے۔4 وکٹیں دیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے 5 ویں روز کھانے کے وقفہ تک پاکستان نے 59 اوورز ایک بال پر 188 اسکور بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔پاکستانی کپتان 133 بالز پر 76 اسکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی آغا شاہد تھے جو سوئپ کھیلتے ساتھ کھڑے فیلڈر کو کیچ دے گئے۔ان سے قبل ایک ڈرامہ ہوا۔
ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ میں ہیٹ ٹرک کی ہزیمت،مسلسل 9 ویں شکست
فواد عالم مڈآن پوزیشن پر تیز شاٹ کھیل کردوڑ پڑے،بابر اعظم بال کی جانب دیکھ رہے تھے،اسکور بنتا نہیں تھا لیکن فواد عالم دوڑے آئے اور پھر جب واپسی کی راہ لی تو دیر ہوچکی تھی،وہ 1رن بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔اس موقع پر بابر اعظم کی حیرت اور فواد کا غصہ قابل دید تھا۔رضوان نے 37 اور امام الحق نے 49 رنزکئے۔
اسپنر پربتھ جے سوریا 86 رنزکے عوض 3 وکٹ لے چکے ہیں۔پاکستان کے لئے حقیقی خطرہ بنے ہیں۔گال میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے بارش کی پیش گوئی ہے۔پاکستان کے لئے دوسرا سیشن نہایت ہی اہم ہوگا۔