| | |

قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم پہنچ گیا

ایمسٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

قومی اسکواڈ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گیا۔اسکواڈ کچھ دیر بعد روٹرڈیم روانہ ہوگا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے شروع ہوگی۔
سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدر لینڈ روانگی

کرکٹ ٹیم گزشتہ رات لاہور سے روانہ ہوئی تھی۔کھلاڑی آج آرام کریں گے۔پی سی بی نے چند گھنٹے قبل ویڈیوز کے ذریعہ میڈیا کو اطلاعات فراہم کی ہیں کہ ٹیم خیریت سے پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کررہے ہیں۔تمام سینئرز ساتھ ہیں۔شاہین شاہ بھی بظاہرفٹ لگ رہے ہیں،یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *