| | | | | | | |

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ،کھیلنے سے پہلے بیٹھ کر ٹیسٹ دیکھے گی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ۔کھیلنے سے پہلے بیٹھ کر ٹیسٹ دیکھے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگئی ہے،ٹیم منگل اور بدھ کی درمیانی شب  کولمبو کےلئےروانہ ہوئی ہے۔ایرپورٹ پر کرکٹ فینز نے ویلکم کیا،سپورٹ دی،عزت افزائی کی،کھلاڑیوں نے بھی سیلفیز بنوائیں۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا کیسی ٹیسٹ پچزبنانے والا،راز اوپن،اہم انکشافات

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میزبان سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلے گی،اس کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔

اس سے قبل وارم اپ میچ بھی ہوگا۔ٹریننگ سیشن بھی ہونگے۔

انگلینڈ سے بھارت کی ہار کے بعد پاکستان کے لئے سیریز اہم ہے۔ساتھ ہی اسے سری لنکا میں بیٹھ کر آسٹریلیا،سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ قریب سے دیکھنے کو ملے گا جو جمعہ سے گالے میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا پہلا ٹیسٹ ہار چکا ہے۔تمام میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئےاہم ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *