| | | | | | |

پاکستان کے خلاف سری لنکا کیسی ٹیسٹ پچزبنانے والا،راز اوپن،اہم انکشافات

لاہور،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف سری لنکا کیسی ٹیسٹ پچزبنانے والا،راز اوپن،اہم انکشافات۔سری لنکا پاکستان کے خلاف کیسی ٹیسٹ پچزبنائے گا۔سری لنکا میں پاکستانی کی حکمت عملی کیا ہوگی۔کوئی خاص پلان ہے یا پھر کوئی نئی بات۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے بہت سی اہم باتیں بتادی ہیں۔ساتھ میں گرین کیپسکی تیاری کے بارے میں بھی بہت کچھ کھول کربیان کیا ہے۔

بھارت تیسری پوزیشن سے محروم ،پاکستان قابض

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ 6 جولائی کو 2 اہم ترین ٹیسٹ میچز کے لئے سری لنکا روانہ ہورہی ہے۔جہاں 16 جولائی اور 24 جولائی سے 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔بھارت کی ایج باسٹن ٹیسٹ میں شکست،پھر سلو اوور ریٹ پر 2 پوائنٹس کی کٹوتی نے پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر لاکھڑا کردیا ہے۔اس حوالہ سے بھی یہ سیریز اہم ہوگئی ہے۔

سوال یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں پہلا ٹیسٹ برے انداز میں ہارنے اور جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے بعد سری لنکا پاکستان کے خلاف کیا پالیسی اختیار کرےگا؟2009 سے 2014 کے درمیان پاکستان سری لنکا میں مسلسل 3 ٹیسٹ سیریز ہارا تھا لیکن 2015 میں پاکستان ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتا تھا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سیریز میں24 وکٹیں لی تھیں۔ان کی اب قومی ٹیم میں سال بعد واپسی ہوئی ہے۔36 سالہ لیگ اسپنر شاید اس بار ویسے نہ ہوں۔اس کے ساتھ بھی ٹیم میں اسپنرز موجود ہیں۔

آسٹریلین کرکٹرزکاسری لنکن آرمی پر اٹیک،خواتین مردوں کے برابر،کووڈ حملہ،کرکٹ رائونڈاپ

پاکستانی ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف مکمل اسپن  ٹریک نہیں بنائے گا،اگر ایسا کرے گا تو غلطی کرےگا،اس لئے کہ پاکستانی بیٹرز اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں،ساتھ میں ہمارے پاس بھی کوالٹی اسپنرز ہیں۔آپ نے دیکھا کہ سری لنکا نے یہی غلطی آسٹریلیا کے خلاف کی،اسپن ٹریک بچھایا،اس میں خود پھنس گئے ،کیونکہ آسٹریلیا اب اگلے درجہ کی ٹیم ہے۔پاکستانی ٹیم بھی آسٹریلیا کے قریب پہنچ رہی ہے۔

شان ٹیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس کوالٹی پیسرز ہیں،ہر حال میں بالز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔سری لنکا کیا،دنیا کے کسی بھی ملک میں ہم کھیلنے جائیں،ہم ٹیم کو ایسا بنانا چاہتے ہیں جو ہرمقام پر کھیل سکے۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان  اب اس مقام کے قریب ہے۔میں نے حسن علی کو دیکھا،اس پت تنقید ہوتی ہے،جب وہ وکٹیں لینا شروع کریں گے،سب ٹھیک ہوگا۔شاہین ہیں۔حارث رئوف نئی پہچان بننے کے لئے پرتول رہے ہیں۔نسیم شاہ کلاسیکل گیند باز ہیں۔

شان ٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا میں جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے،فوکس ہدف ہے۔جیتنے کے لئے جارہے ہیں۔پاکستان کےلئے اہم ترین سیریز ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *