| | | | |

محمد عامر کا ویرات کوہلی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

کرک اگین ،تازہ ترین نیوز

Image source,Twitter

پاکستان کے نمایاں پیسر محمد عامر نے ویرات کوہلی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔لیفٹ ہینڈر بائولر نے ویرات کوہلی کی اچانک ٹیسٹ کرکٹ کپتانی کی ریٹائرمنٹ پر لکھا ہے کہ  ویرات کوہلی میرے بھائی کی طرح ہے۔ وہ نئی آنے والی جنریشن کے لئے ایک مثالی کپتان ہیں۔یہ اس لئے ہے کہ وہ نئے کھلاڑیوں کے لئے مثال ہیں۔ایک پرجوش جذبہ کا سبب ہیں۔

کوہلی کے فیصلے کا 24 گھنٹے قبل علم،بھارتی بورڈ نے نہ روکا،نئے کپتان کے لئے 2 نام

پاکستانی پیسر محمد عامر کو ایشیا کپ 2016 میں ویرات کوہلی نے اپنا بیٹ تحفہ میں دیا تھا،2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل میں عامر نے کوہلی سمیت 3 بھارتی پلیئرز کی وکٹیں شروع میں اڑاکر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔تب سے محمد عامر اور کوہلی میں احترام کا رشتہ ہے،کوہلی متعدد انٹرویوز میں عامر کی بائولنگ کی تعریف کرچکے ہیں۔

ہفتہ کو ویرات کو ہلی نے ٹیسٹ کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،اس طرح وہ اب بھارت کے کپتان نہیں رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *