ملتان،کرک اگین رپورٹ
ملتان،امام الحق نے انضمام الحق کی یادیں تازہ کردیں،اہم سنگ میل منتظر۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آغاز کل 8 جون سے ہورہا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے سلسلہ کی یہ سیریز نہایت ہی اہم ہے۔اسکا اندازا اس امرسے لگایا جاسکتا ہے کہ غیر معمولی ملکی حالات میں غیر معمولی گرم ترین مقام پر میچز کھیلے جارہے ہیں۔اس لئے کہ اصل میں یہ سیریز گزشتہ سال کے آخر میں کراچی میں شیڈول تھی،اس وقت کووڈ کیسز کے مثبت آنے پر مہمان کھلاڑی واپس چلے گئے تھے۔اس کے بعد یہی جون کا ماہ ملا تھا جس میں میچز رکھے جاسکتے تھے۔اب اگر یہ سیریز ملتوی ہوتی تو پھر اس کی ونڈو ملنا نہایت مشکل تھا۔
ملتان:کرکٹ میچ ہے،آزادی مارچ نہیں
ویسٹ انڈیز ٹیم آج 16 سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قدم رکھے گی،آج کی آمد پریکٹس کےلئے ہوگی۔ٹرافی کی رونمائی اور میڈیا گفتگو بھی ساتھ ہوگی۔
ایسے میں پاکستانی ٹیم میں شامل امام الحق کو ملتان کے سفر نے بہت کچھ یاد دلادیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ بہت سال قبل میں نے اپنے چاچو انضمام الحق کو یہاں کھیلتے دیکھا تھا،اب پہلی بار یہاں مجھے بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔وہ بھی پاکستان کے لئے۔میں یہاں جب ٹیم کے ساتھ آرہا تھا تو میں نے بابر اعظم کو اپنی بہت سی یادیں بتائیں۔میں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چاچو کو کھیلتے دیکھا ہے۔چھوٹے ہوتے ہوئے کیسے آتے تھے،کہاں کھانا کھاتے تھے۔گھر والوں کا شکریہ ،انہوں نے سپورٹ کیا۔اللہ پاک بھی شکر ہے۔ایسے سنگ میل کے حاصل کرنے پر خوش ہوں۔مستقبل کے لئے سیکھنا چاہتا ہوں۔
بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کا 50 واں ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔ملتان میں پہلی بار انہیں کھیلنے کا موقع ملے گا۔