| | |

ملتان کے نام پر جعلی باسکٹ بال ٹیم کھلائے جانے کا انکشاف

ملتان ،پریس ریلیز

ملتان کے نام پر چیچہ وطنی میں جعلی باسکٹ بال ٹیم کھلائے جانے کا انکشاف،ملتان ایسوسی کا شدید احتجاج،کارروائی کا مطالبہ۔

دوسرا آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنا منٹ منعقدہ 19 اور 20 مارچ 2022 بمقام چیچہ وطنی میں ملتان کے نام پر ایک جعلی باسکٹ بال ٹیم شریک ہوئی  ۔ملتان ڈویزنل وضلع کے حقیقی کھلاڑیوں کی حق تلفی کی گئی ہے، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ملتان ڈویزنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر احمد ودیگر عہدیدارن نے اس سنگین حرکت پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے ایک پریس ریلیزجاری کی ہے۔

جس میں پاکستان باسکٹ بال فنڈریشن اور پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے بھرپور مطالبہ کیاگیا  ہے کہ اس ٹورنا منٹ کے آرگنائرز سے اس سنگین قانون شکنی کی وضاحت لیتے ہوئے ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، تا کہ آئندہ کوئی بھی کسی کے نام پر جعلی ٹیم نہ کھلا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *