| | |

نئی تاریخ رقم،انگلینڈ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائرز

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

نئی تاریخ رقم،انگلینڈ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائرز۔کرکٹ ہسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔میاں،بیوی بیک وقت امپائرنگ کریں گے،اس کا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔امپائرز مسلمان ہیں اور اتفاق سے پاکستانی نژاد ہیں۔

کرکٹ میں 441 رنز کی اننگ،ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش

امپائر نعیم اشرف اور جسمین نعیم ایک تاریخ رقم کریں گے،جب وہ ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں امپائرنگ کریں گے۔یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہوگا جو  ویسٹرن سٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔

نعیم کی اہلیہ جسمین نعیم جنوبی افریقا اور انگلینڈ ویمنز میچ کی بھی امپائر ہیں،ان کی شادی کی سالگرہ کے ایام ہیں،اس موقع پر تاریخ رقم ہوناکمال ہوگیا ہے۔

نعیم پاکستانی نژاد ہیں،اپنے دور کے کرکٹر ہیں،انجری سے کھیل نہ پائے،امپائر بن گئے،ان کے ایک بھائی پاکستان میں فرسٹ کلاس امپائر بھی ہیں۔

جیسمین پہلے ہی کھیل میں اپنی شناخت بنا چکی ہیں، گزشتہ سال لارڈز میں امپائرنگ کرنے والی پہلی برطانوی مسلم خاتون امپائر بن گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *