| | |

نیوزی لینڈ ایک اور شکست کے قریب،لیڈز میں بھی لیڈ سے مایوس

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

نیوزی لینڈ ایک اور شکست کے قریب،لیڈز میں بھی لیڈ سے مایوس۔ایک اور شکست نیوزی لینڈ کے قریب،ایک اور ناکامی کے آثار۔بائولرز کی بیٹری چارج نہ ہوسکی۔انگلینڈ چوتھی اننگ میں ہنستے کھیلتے ہدف کے تعاقب میں ،منزل قریب۔کیویز پر وائٹ واش کا خوف۔

کیویز لیڈزٹیسٹ میں لیڈز لیتے لیتے جال میں آگئے

ہیڈنگلے میں جاری 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے چوتھے روز کے خاتمہ پر میزبان ٹیم نے296 رنزکے تعاقب میں 2 وکٹ کھوکر183 اسکور کرلئے ہیں۔اولی پوپ 81 اور جوئے روٹ 55 رنزکے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔تیسری وکٹ پر132 رنزکی اہم شراکت بن چکی ہے۔اس سے قبل اوپنرزایلکس لیز 9 اور زک کرولی 25 کے ساتھ آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ اب جیت سے صرف113 رنزکی دوری پر ہے۔8 وکٹیں ہاتھوں میں ہیں۔

دن کے آغاز میں نیوزی لینڈ ٹیم دوسری اننگ میں 326 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ڈیرل مچل 56 اور ٹام بلنڈل 88 کرکے گئے تو باقی کھلاڑی ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے۔جیل لیچ نے 66 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں،انہوں نے پہلی باری میں بھی100 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے تھے۔اس طرح انہوں نے میچ میں 166 رنزکی مدد سے 10 وکٹیں لے لی ہیں۔پلیئر آف دی میچ کے امیدوار ہیں۔

کیوی ٹیم پہلی اننگ میں 329 اور انگلش ٹیم 360 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،انگلش ٹیم اپنی کھوئی عزت بحال کرنے میں کامیاب ہے،کیوی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہوتے ہوئے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔اس سرکل میں اس کا ہارنا پاکستان سمیت کئی ممالک کے لئے امید کی علامت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *