| | | | | |

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ پر رمیز راجہ کا یو ٹرن،کووڈ19 ٹیسٹ ہوگئے

کرک اگین رپورٹ

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا۔سرفراز احمد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے اختتام پر بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔مقامی ہوٹل پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ کو اتوار سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں تبدیلی نئے چیئرمین رمیز راجہ کا یو ٹرن ہے اور یا پھر حالات کی ضرورت۔انہوں نے 13 ستمبر کو لاہور میں چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس ٹیم پر اتنا کیوں بولا جارہا ہے۔تنقید بہت ہوگئی۔یہ ٹیم مجھے ٹھیک لگتی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ،چیف سلیکٹر گندے ہوئے،رمیز راجہ کا حکم چلا،شعیب اختر

اب ایک ماہ سے کم وقت میں ہی سب کچھ بدل گیا ہے۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہی کردی گئی تھیں۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اگر چہ یہ سب میڈیا کے دبائو پر کیا ہے،ایک خاص حلقوں کی جانب سے ایک خاص پلیئر کے لئے جیسی مہم چلائی گئی اس کی مثال ہی نہیں ملتی ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے پاکستان ٹیم ہی تبدیل،سرفراز احمد کی ڈرامائی انٹری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *