| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،سنٹرل پنجاب کو شکست

راولپنڈی،پریس ریلیز

ناردرن نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے ایک دلچسپ میں سنٹرل پنجاب کو پانچ وکٹوں سے ہرا یا ۔سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو میچ جیتنے کے لئیے 195 رنز کاہدف دیا تھا جو اس نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر پورا کر لی۔ناردرن کاہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا پہلے بیٹر ناصر نواز10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے علی عمران اور حیدر علی نے تیز رنز کرنے کی کوشش کی علی عمران 55 اور حیدر علی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان عمرامین نے 13 اور مبصر خان نے 22 رنز بنائے عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نزیرنے ناردرن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا دونوں بیٹرز بلترتیب 27 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔سنٹرل پنجاب کے حسین طلعت اور قاسم اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی اوپپنگ جوڑی احمد شہزاد اور محمد اخلاق نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے محمد اخلاق نے 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ 61 رنز بنائے حسین طلعت 11, شعیب ملک 19 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سیف بدر 8 اور محمد فیضان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سنٹرل پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے ۔عامر جمال نے تین ، سہیل تنویر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *