| | | | |

وسیم اکرم کی 56 سال کی عمر میں ففٹی،وکٹیں،ایتھرٹن کا بولڈ مقبول

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اب بھی نہ رکے،مائیکل ایتھرٹن کو کلین بولڈ کردیا،3 وکٹیں لیں،جارحانہ اننگ بھی کھیلی،پرفارمنس پر وسیم اکرم کے ساتھ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کا رد عمل بھی ساتھ آیا ہے۔

انگلینڈ میں شین وارن کی یاد میں  ایک چیرٹی میچ میں ماضی کے لیجنڈری پلیئرز شریک ہیں،شارٹ رن اپ سے پاکستانی سوئنگ سلطان وسیم اکرم کا یارکرپرانگلش کھلاڑی مائیکل ایتھڑتن کا کلین بولڈ ہونا مقبول ہوگیا ہے۔1990 کے عشرے میں بھی وسیم اکرم کے ہاتھوں انگلش کپتان ایسے ہی بولڈ ہوا کرتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

انگلینڈ 498 رنزکے بعد آج سہم گیا،کپتان کا مسلسل دوسرا صفر

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی جارحانہ ففٹی کو یادگار قرار دیاہےاکرم نے اس میچ میں 20 بالز پر 50 رنزکی اننگ کھیلی اور یہی نہیں ۔انہوں نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں بھی لیں۔شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو اس عمر میں ایسی پارفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وسیم اکرم 56 سال کی عمر میں بھی فٹ نظر آئے،برائن لارا سمیت تمام اہم نام اس میں شامل تھے۔

بھارت پھر ناکام،جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنا خواب

وسیم اکرم نے ایتھرٹن کے آئوٹ ہونے پر کہا ہے کہ سوری،ہم اس عمر میں آگئے لیکن ایسے کھیلیں گے تو ماضی تو ساتھ چلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *