| | | | | | |

ویمنز ورلڈ،ایک کرکٹر،کپتان،ماں اورسٹار کی قیادت میں پاکستان کو آج ایک اور چیلنج

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلےگا۔ابتدائی 2 میچزمیں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم شدید دبائو میں ہے۔بیٹنگ و بائولنگ دونوں محاذ پر ناکامیاں ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیم ناک آئوٹ ہی ہوئی ہے۔

پاکستانی ویمن کرکٹر کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کے پاس پہنچ گئیں

جنوبی افریقا میں پاکستان نے گزشتہ سال 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلی تھی،کم مارجن سے شکست ہوگئی تھی،ویمنز ورلڈ کپ سیمی فائنل ریس کے لئے اس کا اب جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔ویسے تو دفاعی چیمپئن انگلینڈ بھی اپنے 2 میچز ہارا ہے۔

ادھر آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب پر پاکستانی کپتان بسمعہ معروف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس نے عنوان دیا ہے کہ

ایک کرکٹر،ایک کپتان،ایک ماں اور ایک سٹار۔بسمعہ معروف پاکستانی فورس کو ڈرائیو کررہی ہیں۔پاکستان نے اگر آج پروٹیز کو جکڑلیا تو ایونٹ میں ہلچل مچ جائے گی۔پروٹیز خواتین نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے اور وہ ناقابل شکست ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *