| | | | | | | | | |

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بہترین مقابلے،پاکستان کے 2 میچز شامل

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اب تک کے میچز میں سے بہترین ٹیسٹ میچز کا اعلان کردیا ہے۔فائنل ریس میں شامل پاکستان کے 2 میچز کا بطور خاص ذکر ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کو ایک سال ہوگیا ہے۔یہ 2021 سے 2023 کا سرکل ہے۔
جنوبی افریقہ پہلے،آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھے نمبر پر موجود بھارت اور 5 ویں پوزیشن پر کھڑے پاکستان کے میچز آئی سی سی ریڈار پر نمایاں ہیں ۔

کراچی ٹیسٹ

آئی سی سی نے اس سال کے پاک،آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ کو چیمپئن شپ کے بہترین میچز میں شمار کردیا ہے۔آسٹریلیا کے 556 رنز بنانے،پاکستان کو 148 پر آؤٹ ہونے،پھر پاکستان کو 506 اسکور کا ہدف دے کر 21 پر 2 أئوٹ کرکے کافی وقت ہونے کے بعد میچ نہ جیت سکنے،اس کے ڈرا کئے جانے پر پاکستان کے لئے خراج تحسین ہے۔بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگ،عبد اللہ شفیق کے ساتھ 228 کی شراجت،رضوان کے ناقابل شکست 104 اسکور نے پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا۔

گال ٹیسٹ 2022

پاکستان ،سری لنکا کے پہلے گال ٹیسٹ کو لسٹ میں اس لئے جگہ ملی ہے کہ اسپن وکٹ پر قومی ٹیم نے گال کی تاریخ کا سب سے بڑا 344 رنز کا ہدف حاصل کیا۔عبد اللہ شفیق یہاں بھی 160 کی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ ہیڈ لائنز میں آئے۔

دیگر میچز

کانپور میں کھیلاگیا بھارت نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ،کیعیز نے جب آخری روز 284 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ بچاکر میچ ڈرا کردیا۔

اسی طرح3 میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ آخری روز آخری وکٹس پر ڈرامائی انداز میں ڈرا کرکے ٹیسٹ کرکٹ کو زبردست تقویت دی۔
اس سال کا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ناٹنگھم ٹیسٹ ،انگلش ٹیم نے چوتھی اننگ میں فائٹ بیک کرکے ناقابل یقین طریقہ سے جیت رقم کی ۔

انگلینڈ کا بھارت کے خلاف اس سال کا برمنگھم ٹیسٹ،جب اس نے ہسٹری کا 377 اسکور کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ساتھ میں گزشتہ سال سے جاری سیریز خسارے کو دور کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *