| | | | |

پاک،آسٹریلیا ٹیموں کی مشترکہ پریکٹس،وارنر اور شاہین ایک ساتھ وکٹ کی رونمائی میں شریک

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاک،آسٹریلیا ٹیموں کی مشترکہ پریکٹس،وارنر اور شاہین ایک ساتھ وکٹ کی رونمائی میں شریک۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس شروع کردی ہے،دونوں ٹیمیں آگے پیچھے میدان میں اتری ہیں۔دونوں ٹیموں کو فوری اور جلدی پچ کی انسپیکشن کی جلدی تھی۔

ایک موقع پر شاہین  شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر نے مل کر پچ کور ہٹانے کی کوشش دیکھنے والی تھی،اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پچ کے حوالہ سے ایک دوسرے سے سوال و جواب کرتے رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ پر ہلکی گھاس موجود ہے،دونوں ٹیمیں اب یہ سوال کررہی ہیں کہ یہ ہلکی گھاس وکٹ پر موجود رہے گی یا نہیں۔یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ  ٹیمیں ہلکی گھاس دیکھ کر کہیں 3،3 پیسرز کی جانب نہ چلے جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *