| | | | |

پی ایس ایل 7 شروع ہونے سے قبل عدالت پہنچ گئی

کرک اگین رپورٹ

Getty Images,File Photo

پاکستان سپر لیگ 7  عدالت پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق اس کے ٹی وی رائٹس پر ایک نشریاتی ادارے نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔باقاعدہ کیس دائر کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت بھی اس ادارے کے لئے ناکافی رہی ہے۔اب فیصلہ عدالت کرےگی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل 7 بڈ متنازع ہوگئی ہے۔جیو گروپ  نے پی ٹی وی،اے ٹی وی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔جیو کا موقف یہ ہے کہ پی سی بی  نے غلط پارٹیز کو رائٹس فروخت کئے ہیں۔

گزشتہ دنوں اس کے ٹی وی رائٹس کا معاہدہ کئی گنا مہنگے داموں ہوا تھا،اس پر معتلقہ گروپ نے شکایت کی تھی،اس پر پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا،اس میں تمام تر وضاحت کی گئی تھی،ایسا لگتا ہے کہ یہ وضاحت بھی ناکافی ثابت ہوئی ہے اور اب معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کا آغاز اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہونا ہے،اس کے لئے بنیادی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔براڈ کاسٹنگ معاملات پر ملک کے اندر اس قسم کی کشمکش سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔پی سی بی نے تازہ ترین حالات میں کوئی موقف نہیں دیا ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ اس کے خلاف کیس بن گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *