| | | | | |

پی ایس ایل 7 کا حتمی شیڈول آگیا،کرک اگین کی 27 فروری فائنل کی خبر سچ

 

کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کا شیڈول آگیا. ڈرافٹنگ اور پلیئرز کیٹگریز تفصیلات بھی ساتھ ہیں. کرک اگین نے چند روز قبل بریک کی تھی .اس روز بہت سے مقامات پر اس کی تفصیلات موجود تھیں لیکن فائنل کی تاریخ کہیں نہ تھی. کرک اگین نے 27 فروری کو فائنل کهیلے جانے کی بات کی تھی جو درست ثابت ہوئی ہے.

پی ایس ایل 7 کے آغاز اور فائنل کی تاریخ آگئی،ایونٹ ایک ماہ قبل شیڈول

جمعہ کی شب پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا.ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے.

لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی.ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا.

کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا
ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی.

آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *