| | | | | | | |

پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے پر ایک انگلش کھلاڑی تو جذباتی ہوگیا

لندن،کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے پر ایک انگلش کھلاڑی تو جذباتی ہوگیا۔انگلش کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا اعزاز قرار دے ڈالا۔کراچی کنگز کے لئے منتخب ہونے والے ٹام ایبل نے بڑا ہی جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام ایبل کہتے ہیں کہ پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے کے لئے بے چین ہوں۔

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا اور گرائونڈ کرکٹ پر گہرا طنز،بنگلہ دیش اور انگلینڈکی اپ ڈیٹ،کرکٹر کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر سزا

انگلش پلیئر ایبل نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان میں کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔مجھے اس سے کیریئر میں بھرپور مدد ملے گی۔پی ایس ایل کا حصہ بننا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔

پی ایس ایل 7 میں متعدد انگلش پلیئرز حصہ بنیں گے،اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی کھیل چکے ہیں۔یہ شرکت ای سی بی کے لئے بھی ایک سوال رہے گی کہ پاکستان کھیلنے کے لئے محفوظ ملک ہے یا نہیں۔اس نے اس سال اپنی محدود اوور کی ٹیم نہیں بھیجی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *