| | | | | | | |

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا اور گرائونڈ کرکٹ پر گہرا طنز،بنگلہ دیش اور انگلینڈکی اپ ڈیٹ،کرکٹر کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر سزا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

File Photo

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا اور گرائونڈ کرکٹ پر گہرا طنز،بنگلہ دیش اور انگلینڈکی اپ ڈیٹ،کرکٹر کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر سزا۔بنگلہ دیش کا دورہ نیوزی لینڈ بال بال بچ گیا ہے،قید میں موجود تمام پلیئرز و کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔11 ویں روز کے یہ چوتھے ٹیسٹ تھے،کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والی 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز شدید خطرے کا شکار ہوگئی تھی۔پلیئرز نیوزی لینڈ میں 11 روز سے قید کی سختی کاٹ رہے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کی ٹرپل سنچری،کم عمری کا ریکارڈ

آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسری ایشز ٹیسٹ شکست کے بعد ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کی باز گشت ہے۔اوپنر حسیب حمید ڈارپ ہونے والوں میں ٹاپ پر ہیں۔ادھر دوسرے ٹیسٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے حریف شکست خوردہ قائد جوئے روٹ کو ایک نصیحت کرڈالی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب آپ مسلسل ہاررہے ہوں تو آپ کو کڑی تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔کپتان کے طور پر آ پ کی پرفارمنس کیسی ہی ،وہ معنی نہیں رکھتی،اس کے لئے یقین رکھنا ہوگا۔شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا اور گرائونڈ کرکٹ پر گہرا طنز،بنگلہ دیش اور انگلینڈکی اپ ڈیٹ،کرکٹر کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر سزا۔

انگلینڈ 5 میچزکی سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارچکا ہے۔اب 3 میچزہی جیتنے ضروری ہونگے،کم میں سیریز ڈرا ہوسکے یا پھر شکست پکی ہوگی۔

سری لنکا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر انتونی اپاتھوریا کو آسٹریلیا میں سزا ہوگئی ہے،وہ سڈنی ایئرپورٹ کسٹم میں کام کررہے تھے کہ دوران ورک انہوں نے ایک نوجوان لڑکی کا بوسہ لینے کی کوشش کی،آسٹریلیا کی عدالت نے انہیں دسمبر 2022 تک کی سزا سنائی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک ٹی وی تبصرے میں کہا ہے کہ کرکٹ سوشل میڈیا پر نہیں کھیلی جاتی ہے بلکہ گرائونڈ میں ہوتی ہے۔یہ بات انہوں نے محمد رضوان کے تناظر میں کہی ہے کہ انہوں نے اپنی باری اور جگہ کا بڑے صبر سے انتظار کیا،بحیثیت انسان بھی وہ بہت خوبیوں والا فرد ہے۔کرکٹر کے طور پر بھی انہوں نے اپنا آپ منوایا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ بھی بتایا ہے کہ میرے زمانہ میں گراس روٹ لیول تگڑا تھا۔اسکول،کالج اور یونیورسٹی کی کرکٹ تھی۔ہر جگہ موقع ملتا تھا۔عمران خان کو دیکھ کر میں فاسٹ بائولر بننا چاہتا تھا،پھر عبد القادرکو دیکھ کر مرکز اسپن بنایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *