| | | | |

کائونٹی،شان مسعود کی مزید 2 اہم اننگز،پاکستانی سلیکٹرز فیصلہ بدلنے پر مجبور

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

کائونٹی،شان مسعود کی مزید 2 اہم اننگز،پاکستانی سلیکٹرز فیصلہ بدلنے پر مجبور۔پاکستانی کپتان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اور سلیکشن کمیٹی کے لئے شان مسعود کو نظر انداز کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔شان مسعود انگلینڈ میں رنز کے انبار لگانے میں لگے ہیں۔ایک سے دوسرے اور دوسرے سے پہلے فارمیٹ کی تبدیلی بھی انہیں متاثر نہیں کررہی ہے۔ان کا بیٹ مسلسل رنز پر رنز اگل رہا ہے۔

پہلے فرسٹ کلاس میچز میں اوہ اپریل اور مئی میں ٹاپ اسکوررز میں رہے،پھر ٹی 20 بلاسٹ میں تیز ترین بیٹنگ کرکے 2 میچز میں اہم کردار اداکیا،ساتھ میں وہ کپتانی بھی کرتے پائے گئے،ابھی اس کا تذکرہ مدھم نہیں ہوا تھا کہ ایک بار پھر انہیں اس ہفتہ فرسٹ کلاس میچ میں اترنا پڑاہے۔انہوں نے اپنے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو مایوس نہیں کیا ہے۔

شان مسعود کے بلے سے ٹی 20 رنز جھڑنے لگے،مسلسل دوسری فتح گر اننگ

چیلمسفرڈ میں ڈربی شائر نے مڈل سیکس کو 6 وکٹ کی ماردے دی۔پہلی اننگ میں مڈل سیکس کائونٹی 285 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔جوابی بیٹنگ میں شان مسعود یوں بدقسمت رہے کہ ہاف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔اس کے نتیجہ میں ان کی ٹیم صرف 229 رنزہی بناسکی۔یوں مڈل سیکس نے 56 رنزکی قیمتی برتری حاصل کرلی۔

ڈربی شائر نے اس خسارے کو محسوس کیا۔مڈل سیکس کو دوسری اننگ میں صرف 196 پر چلتا کردیا،اب چوتھی اننگ میں شان مسعود کی ٹیم کو جیت کے لئے 219 رنزکا ہدف ملا۔اس بار شان مسعود وکٹ پر ٹک گئے۔اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔بدقسمتی ایک بار پھر ان پر منحوس سایہ بن کے آئی اور وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 98 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ڈربی شائر نے 4 وکٹ پر 222 رنزبناکر میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔

کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن 2 میں شان مسعود اب تک 7 میچز کی 11 اننگز میں 90 سے زائد کی اوسط سے 991 رنزبناچکے ہیں۔1000 رنز مکمل کرنے کے لئے وہ 9 رنزکی دوری پر ہیں۔3 سنچریز اور 4 ہاف سنچریز بناچکے ہیں۔

انضمام الحق امام الحق سے ناخوش،بابر اعظم کو 3 اہم مشورے دے ڈالے

شان مسعود کی اس شاندار کارکردگی کے بعد انہیں دورہ سری لنکا کے 2 ٹیسٹ میچزمیں شامل کیا جائے گا۔انہیں مڈل آرڈر میں کھلایا جائے گا۔پی سی بی منیجمنٹ اور سلیکٹرز اس حوالہ سے ذہن بناچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *