| | |

کم ترین اسکور پر ٹائی میچ کا نیا ریکارڈ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 کرکٹ میں کم ترین اسکور پر ٹائی میچ کا نیا ریکارڈ بن گیا،ساتھ میں ایسا میچ جو مجموعی طور پر 10 اوورز سے اوپر چلا گیا ہو۔میچ اگر چہ کلب کرکٹ کا تھا لیکن ٹی 20 تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کم مجموعے کے ساتھ میچ ٹائی ہوگیا ہو اور 10 اوورز سے زائد جانے پر رن ریٹ  سوا3 اوسط سے کچھ اوپر رہا ہو۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام کلب لیول کے ٹی 20 میچ میں کالوتارا ٹائون کلب اور گال کرکٹ کلب کا میچ ہوا۔بارش سے متاثرہ میچ کو 6 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔پہلےکھیل کر کالو تارا کلب نے 9 وکٹ پر 39 رنزبنائے۔جوابی اننگ میں گالے گلب بھی 9 وکٹ پر 39 رنز ہی کرسکی۔

کرکٹ ٹیم 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی

میچ میں 18 وکٹیں گریں،ان میں سے زیادہ وکٹیں اسپنرز کے نام رہی ہیں،4 رن آئوٹ اور 2 اسٹمپ نے بھی میچ کی سنسنی خیزی دکھائی ہے۔اس میچ میں کالو تارا کے اسپنر انشاکا سری وردینا نے بھی ایک ریکارڈ اچک لیا،انہوں نے2 اوورز میں 5 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں،ایک اوور میں 4 وکٹ ساتھ تھے۔

کمال بات یہ ہے کہ  ایونٹ کے رولز کے مطابق سپر اوور کا اطلاق ناک آئوٹ میچز میں ہونا ہے،یہ رائونڈ میچ تھا،اس لئے بھی ٹائی ہوگیا۔

لارڈز کا شاہانہ انداز،جوئے روٹ نے فینز کی جیبیں بھردیں،بورڈ سے دشمنی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *