گال،کرک اگین رپورٹ
سری لنکن میڈیا نے پاکستان اور سری لنکا کے گال ٹیسٹ کے حوالہ سے بات کرنا شروع کردی ہے۔اس نے دلچسپ میڈیا رپورٹنگ کی ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق گال کی پچ اسپنرزپر ضرور مہربان ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہر گزرتے وقت نے اس کی پچ نے بیٹنگ کو مدد دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کی سیریز آسٹریلیا،سری لنکا سیریز سے زیادہ اہم ہوگی۔زیادہ سخت ہوگی۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے دونوں میچز یہاں قریب 3 روز ہی میں مکمل ہوگئے تھے۔
گال میں پاکستان 36 سال کے یاسر شاہ پر کتنا انحصار کرے گا،یہ دیکھنے والی بات ہوگی،اس لئے کہ پاکستان اپنے ترکش میں متعدد ہتھیار رکھتا ہے،سیریز دلچسپ ہوگی۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز،سری لنکن اسکواڈ سامنے آگیا،اعلان
گال کے مقام کو اسپن کے حق میں جانا جاتا ہے کیونکہ پچ ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جاتی ہے،شروع میں ایسا ہی تھا لیکن گزشتہ برسوں کے دوران کافی حد تک بیٹنگ کے لیے بھی سازگارثابت ہوئی ہے جیسا کہ 554 جیسی اعلیٰ اننگ سری لنکا نے حال ہی میں بنائی۔ نتیجہ میں سری لنکا نے ایک اننگز اور 39 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا اسی انداز میں آسٹریلیا سے ہارا تھا۔
سری لنکا گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ 16 تاریخ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس باؤلر پرابتھ جے سوریا پر زیادہ تر انحصار کرے گا، جو اپنے ڈیبیومیچ پر 12 وکٹوں کے ساتھ خطرناک ہتھیار بن چکے ہیں۔ پاکستان کے 36 سالہ تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کھیل سکتے ہیں ،انہوں نے پاکستان کو 2-1 سے سیریز میں فتح دلائی تھی۔
گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال
دونوں ٹیموں کی بیٹنگ میں اہم کریکٹر سامنے آئیں گے،اس لئے کہ اسپنرز کی جنگ کے دوران جہاں کہیں شراکت داری لگی تو پھر اسکور بنتے یہ وکٹ دیکھے گی۔
پاکستان کو ایک ستاروں سے جڑی بیٹنگ لائن اپ پر فخر ہے جس کی قیادت کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں جو پہلے ہی اپنے رنز کی ریکارڈ بک بنا چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے وارم اپ گیم میں 88 رنز بنائے۔ اس محرک کو تقویت اظہر علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، آغا سلمان اور سعود شکیل دیتے ہیں،فواد عالم کو بھی سنبھل کرجانا ہوگا۔