| | |

پاک،انڈیا میچ کی ٹاس اپ ڈیٹ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

کامن ویلتھ گیمز 2022کرکٹ شو میں آج پاکستان اور بھارت کا جوڑ ہے،اس سے قبل بارش آگئی تھی۔تاخیر سے ٹاس ہوا ہے۔

برمنگھم میں بارش کے سبب  ٹاس میں تاخیر کے بعد یہ ہوا۔پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

میچ 20 اوورز فی اننگ کا ہی ہوگا۔

پاکستانی ٹیم سے نداڈار باہر ہوچکی ہیں ۔اس طرح اب ایک سخت مقابلے کی توقیر کی جاسکتی ہے۔

دونوں ٹیموں میں تاریخ کا 12 واں اور کامن ویلتھ گیمز کا پہلا ٹاکرا ہے۔بھارتی خواتین ٹیم 9 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کبھی 137 سے زائد اسکور نہیں کرسکی۔

روایتی حریفوں میں جوڑ ایک ٹائٹل ہے لیکن میچ میں قومی کھلاڑی زیادہ با اثر نہیں رہتی ہیں۔

آج جو ٹیم ہارے گی ،وہ پھر میڈل کی ریس سےباہر ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *