دبئی،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کے کوالٹی لیگ اسپنر راشدخان نے نیا انکشاف کردیا ہے۔ایشیا کپ سے قبل اہن ترین بات چیت میں افغان اسپنر کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں ہی کوالٹی پلیئرز ہیں۔دونوں کے خلاف بائولنگ کی ہے اور دونوں کے خلاف مزید بھی کھیلنا ہے۔
راشد خان کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی کوالٹی بائولر ہیں۔دونوں کے خلاف بائولنگ آسان نہیں ہوتی لیکن میں چیلنج قبول کرتا ہوں ،مجھے کوالٹی بیٹرز کو بالز کنا اچھا لگتا ہے۔
ایشیا کپ ،پاکستان 8 سال سے بھارت کے خلاف ناکام،ٹی 20 ریکارڈ تشویشناک،مزید اہم پہلو
دونوں کی بیٹنگ میں فرق یہ ہے کہ بابر اعظم اسپنرز کے خلاف رسک لے کر کھیلتے ہیں،اس سے ان کے آئوٹ ہونے کا امکان بڑھتا ہے لیکن پٹائی بھی ہوتی ہے۔ویرات کوہلی اگر سیٹ ہوجائیں تو پھر ان پر اٹیک کرنا مشکل ہوتاہے۔
افغانستان ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت دونوں ہی اس کے گروپ میں نہیں ہیں۔