دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر 4 میں جاکر بدل گیا ہے۔نتائج الٹا آنا شروع ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کے روز جب ایشیا کپ کا گروپ اسٹیج شروع ہوا تو پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کا تھا۔افغانستان جیت گیا،اگلے روز اتوار کو پاکستان اور بھارت کے شو میں بھارتکامیاب ہوگیا۔
اب اس ہفتہ سے ایشیا کپ سپرفور کا آغاز ہوا ہے۔پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کا ہی ہوا۔اس بار افغانستا ن نہیں جیت سکا۔سری لنکا نےمیدان مارلیا۔اتفاق سے اگلے روز اتوار کو پاکستان اور بھارت کا اسی ترتیب سے میچ ہےتو سوال ہوگا کہ جیسے پہلے کی کہانی بدلی ہے،کیا دوسرے میچ کی بھی تبدیل ہوگی۔
دونوں ٹیمیں فٹنس مسائل میں گھری ہیں۔اوپر تلے کھلاڑی باہر ہوئے ہیں۔بھارتی ٹیم کو رویندرا جدیجا کی خدمات میسر نہیں،پیسر اویش خان کی شرکت بھی مشکوک ہے۔ادھر پاکستان اپنے پیسر شاہ نواز دھانی سے محروم ہوچکا ہے۔دونوں سائیڈز کی بیٹنگلائن فارم میں آرہی ہے ْ۔دونوں نے ہانگ کانگ کو نشانہ بنایا۔پاکستان محمد حسنین اور حسن علی میں سے ایک کا انتخاب کرے گا۔میرٹ پر جگہ محمد حسنین کی بنتی ہے۔باقی ٹیم منیجمنٹ جو بھی فیصلہ کرے۔
ناقابل یقین کیچ،سری لنکن بیٹر ہکابکا،شائقین ششدر
اہیشیا کپ 2022 کے گروپ اسٹیج کا میچ بہت کلوز گیا۔پاکستان کے بنائے گئے 147 رنزبھارت مشکل کے ساتھ بناسکا تھا،اس لئے نیامیچ بھی قریب ایسا ہی ہوگا۔ویرات کوہلی فارم بحالی میں بہتر ہورہے ہیں۔بابر اعظم کا حال وہی ہے جو بھارتی کپتان روہت شرما کا چل رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 2014 کے بعد سے اب تک ایشیا کپ کے 4 مسلسل میچز ہارچکا ہے،اس میں دونوں فارمیٹس ہیں۔2018 کے بعدایسا پہلی بار ہوگا کہ روایتی حریف اتنے کم وقت میں دوسرا میچ کھیلیں گے۔ویسے تو تیسرے میچ کی بھی آرزو ہے جو اگلے اتوار کے فائنل کی شکل بن سکتا ہے۔
بھارت پاکستان کے خلاف 15 ایشیا کپ میچزمیں سے 9 جیت چکا۔پاکستان 5 میں فاتح بناہے۔ایک میچ بے بتیجہ رہا تھا۔
ایک کے بعد ایک ان فٹ،ورلڈ ٹی 20 سے بھی باہر،دوسرا بھی خطرے میں
سوال یہ ہے کہ اتوار 4 ستمبر کا میچ کون جیتے گا۔سب سے قبل ٹاس کا اہم کردار ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم ایک بارپھر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔بابر اعظم مسلسل 2 ٹاس ہارچکے ہیں۔امکان ہے کہ کہ اتوار کو ٹاس کا سکہ ان کے حق میں گرے گا،بھارت نےپہلے بلے بازی کی تو 163 سے 179 کے درمیان ٹوٹل ہوسکتا ہے۔پاکستان کےلئے یہ قابل حصول ہوگا۔
پہلا میچ جیتنے کے بعد بھارت اگرچہ فیورٹ ہےلیکن گرین کیپس اپنی بہتر حکمت علی کے تحت یہ میچ جیت سکتے ہیں اور شاید جیت بھی جائیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔