ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ،جب اس نے اتوار کو نیپال کے خلاف نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
نیپال کو 20 اوورز میں 133-8 تک محدود کرنے کے بعد، کپتان شائی ہوپ کے 61 ناٹ آؤٹ نے ان کی ٹیم کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گروپ سی کے تصادم میں 15.2 اوور میں 134-1 تک پہنچنے میں مدد کی۔
جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز گروپ سی سے سپرایٹ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ابھی تک کسی ٹیم کی کوئی کنفرمیشن نہیں ہوئی، لیکن ویسٹ انڈیز کی ہو گئی اور اس شکست کے ساتھ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی اور اہم بات ایک اور ہے اور وہ یہ ہے کہ اس گروپ سے دوسری ٹیم کون سی ہوگی تو اب انگلینڈ کے چانسز مزید بڑھ گئے ہیں۔ اب اسے سمپل اپنے آخری میچ میں اٹلی کے خلاف جیت حاصل کرنی ہوگی۔ ایک چانس سکاٹ لینڈ کے لیے یہ موجود ہے کہ وہ اپنا اخری میچ اٹلی سے ہی کھیلے گا وہ جیتے اور انگلینڈ ہارے تو پھر کہیں جا کے بات بن سکتی ہے لیکن انگلینڈ کے چانسز زیادہ ہیں۔
