حافظ محمد عمران عثمانی محمد رضوان پہلی بار سامنے آگئے،انکشاف کر ڈالا ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
پاکستان کرکٹ کے منظر نامے سے غائب لیکن بہت سے سوالات کے جواب کے لیے مطلوب محمد رضوان عرصے کے بعد پہلی بار سامنے آگئے۔کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز کے مطابق سوشل میڈیا ٹویٹر پر انہوں نے ایک ٹویٹ کر ڈالا۔ اب ہر ایک کی نگاہیں ان پر ہیں کہ وہ کب میڈیا پر آتے ہیں۔ جو کچھ ان کے متعلق چل رہا ہے لیکن انہوں نے آج اپنے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے ابرار احمد کو مبارکباد دی اور ان کے نمبر ون بولر بننے کے پیچھے چھپے راز اور کئی چیزیں افشا کردیں۔
رضوان نے لکھا ہے کہ
مجھے آج بھی وہ دن یاد ہیں جب ابرار دنیا کا نمبر 1 بولر بننے کی باتیں کیا کرتا تھا، حالانکہ اس وقت وہ اس مقام کے آس پاس بھی نہیں تھا۔
پاکستان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس میں تھوڑا بھڑک اٹھے،تفصیلات
آج، وہ باضابطہ طور پر دنیا کا نمبر ون ٹی 20 انٹرنیشنل بائولر ہے۔ رضوان نے کہا ہے کہ
میں نے اس سفر کے پیچھے چھپی سخت محنت، کچھ کر دکھانے کی تڑپ اور پختہ یقین کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کبھی مزید کامیابی کی خواہش ترک نہیں کی اور نہ ہی کبھی محنت کرنا چھوڑی۔
رضوان نے اس کے بعد براہ راست ابرار احمد کو مخاطب کیا اور لکھا کہ
ابرار، ہمیں تم پر بہت فخر ہے۔ تم نے اس کا خواب دیکھا، اس کے لیے محنت کی اور اسے حاصل کر دکھایا۔ الحمدللہ۔
