دہلی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
جنوبی افریقا نے بھارت پر بجلی گرادی،نئی دہلی تاریخی گولہ باری کے بعد فتح۔جنوبی افریقا نے بھارت پر بجلہ گرادی،نئی دہلی میں گھس کر قلعہ فتح کرلیا۔ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے ہائی سکورنگ شو میں بڑی آسانی سے جیت اڑالی۔ڈبل سنچری پر تگڑی ڈبل سنچری کا تڑکا لگایا۔پروٹیز نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ٹی 20 ہدف حاصل کیا۔
ڈرائیور کے بیٹے کا پی سی بی پاتھ ویز تک کا سفر
بھارت نے پہلے کھیل کر 4 وکٹ پر 211 رنزبنائے۔ایشان کشن نے 76 کی اننگ کھیلی۔سری یاس ایئر نے 36 اور کپتان رشی پنت نے 29 رنزبنائے۔
جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف 5 بالیں قبل صرف 3 وکٹ پرپورا کرلیا۔ڈیئر ڈوسین نے صرف 46 بالز پر75 اسکور کئے۔5 چھکے اور 7 چوکے مارے۔ڈٖیوڈ ملر نے تو کمال ہی کردیا۔انہوں نے تو صرف 31 بالیں کھیلیں۔5 چھکے اور 4 چوکے جڑے۔64 رنزبنائے۔دونوں بیٹرز ناٹ آئوٹ آئے۔81 پر 3 وکٹ گنوانی والی مہمان ٹیم کو چوتھی وکٹ پر اس پیئرز نے 131 رنزکی شراکت بنائی۔
اس میچ میں 2 کام ہوئے۔بھارتی کپتان کے ایل راہول بھی نہیں تھے،میچ سے قبل جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،وہ بھی باہر کردیئے گئے۔