| | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ ،افغانستان کے کھلاڑی تو واقعی بچے ثابت ،پاکستان سے بہت بڑی شکست

ایسٹ لندن ،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ ،افغانستان کے کھلاڑی تو واقعی بچے ثابت ،پاکستان سے بہت بڑی شکست

انڈر ورلڈ کپ میں پاکستان کے سامنے افغانستان کے کھلاڑی بچے ہی ثابت ہوئے ۔میچ تو میچ ،کھیلنے میں ہی ناکام ۔181رنز کی بڑی شکست لکھواگئے ۔

ایسٹ لندن میں افغانستان انڈر 19 ٹیم پاکستان کے اسکور 284 رنز کے جواب میں 26.2 اوورز کھیل سکی اور بساط 103کے قلیل تر اسکور پر لپٹ گئی۔نعمان شاہ 26 کرسکے۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 26 رنز دے کر 4 اور محمد ذیشان نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان نے 9 وکٹ پر 284 رنز بنائے ۔اوپنر شاہزیب خان نے 106 اور کپتان سعد بیگ نے 56 رنز کئے ۔
گروپ ڈی میں پاکستان کی باوقار جیت سے نیٹ رن ریٹ بہت بہتر ہوا ہے۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیاشاہ زیب خان کی سنچری، عبید شاہ کی چار وکٹیںپاکستان انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرتے ہوئے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو 181 رنز سے شکست دیدی۔ اس میچ کی خاص بات شاہ زیب خان کی سنچری اور عبیدشاہ کی چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

پاکستان انڈر19 نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ افغانستان انڈر19 ٹیم جواب میں 26.2 اوورز میں صرف 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان انڈر 19 کی اننگز میں شاہ زیب خان نے 126 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
شاہ زیب خان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی افغانستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنائے تھے۔
شامل حسین کے17 اور اذان اویس کے 5 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد شاہ زیب خان نے کپتان سعد بیگ کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کا اضافہ کیا۔

سعد بیگ نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کیے۔
ریاض اللہ نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ عبیدشاہ نے 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے شامل تھے۔

افغانستان انڈر 19 کی طرف سے خلیل احمد نے51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان انڈر 19 کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب عامر حسن نے وفیع اللہ کو صفر پر آؤٹ کردیا جس کے بعد پاکستان کے بولرز کی عمدہ کارکردگی نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ افغانستان کی طرف سے نعمان شاہ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان انڈر 19 کی طرف سے عبید شاہ سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ذیشان نے17 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 24 جنوری کو نیپال انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *