| | | | |

قلندرز کا اعزاز بھی بڑا،داغ بھی برا،اگلے دونوں میچز ہارےتو کیا ہوگا،آج اسلام آباد سے سامنا

کرک اگین خصوصی رپورٹ

کیاسے کیا ہوگیا اور تیار رہیں،کچھ سے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 میں ایک کمال پہلے ہوا ور ایک کمال آج ہوگیا۔پہلا عجب کمال یہ تھا کہ ایونٹ میں قلندرز ہی اب تک کی واحد ٹیم تھی جس نے ایونٹ کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز کو ایک بار شکست دی۔لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے خلاف فتح یہ پیغام تھی کہ وہ بھی ایونٹ کی ٹاپ ٹیم ہے۔ملتان سے بھی بڑھ کر ہے۔باقیوں سے تو ہے ہی برتر۔بہت اچھا پیغام تھا۔

پی ایس ایل تاریخ کی بڑی،بدترین شکست،کوئٹہ کی چھٹی،2 ٹیمیں خوش

جمعہ کو لاہور قلندرز اپنے ہوم گرائونڈ میں ایک معمولی ہدف کے تعاقب میں کیسے ناکام ہوگیا۔150 رنزکےپیچھے وہ 127 تک ہی محدود ہوئے۔کراچی کنگز نے اسے شکست دی،ایسا ہسٹری میں پہلی بار ہوا تھا کہ لاہور قلندرز لاہور میں روایتی حریف کراچی کنگز سے ہار گئے ہوں۔خیر یہ الگ بات تھی،اہم بات یہ ہے کہ اس شکست سے بھی ایک میسج گیا۔وہ یہ کہ لاہور قلندرز اس ٹیم سے ہاری ہے جو ایونٹ کی باقی  ٹیموں سے ایک میچ بھی جیت نہیں سکی،گویا قلندرز کا کنگز سے ہارنے کامطلب یہ ہے کہ وہ ایک ہاری ہوئی اور ناکام ٹیم بلکہ پلے آف سے باہر بیٹھی ٹیم سے ہارے ہیں تو سب سے کمزور ہوئے۔یہ قلندرز کو ہی اعزاز ملا ہے کہ ایک روز وہ سب سے برتر بن رہے تھے اور ایک روز سب سے بد تر۔

اس شکست کے بعد اس کے لئے بھی ایک خطرہ کھڑا ہوگیا ہے۔وہ یہ کہ وہ بھی پلے آف سے باہر ہوجائے۔قلندرز کے 8 میچز میں 10 اور زلمی کے 9 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں۔قلندرز اگلے 2 میچز میں سے ایک جیت گیا تو بڑے آرام سے کوالیفائی کرجائے گا۔چاہے اسے آخری میچ میںشکست ہی کیوں نہ ہوجائے۔

آخر،آخرکار کراچی کنگز فاتح،لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ وسیم اکرم کی وجہ سے ہارگیا

لاہور قلندرز کا اگلا میچ آج ہفتہ 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے،اسلام آباد سے جیت کر ان کی دوسری پوزیشن پکی ہوگی۔اس لئے کہ زلمی سے آخری میچ ہارکر اگر چہ 12 پوائنٹس میں وہ زلمی کے ساتھ مشترک ہونگے لیکن نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث ان کی دوسری پوزیشن رہے گی۔قلندرز اگر دونوں میچ ہارگیا تو وہ پھر باہر ہوسکتا ہے۔صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہورہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *