کرک اگین رپورٹ۔لوگو تنازعہ کے بعد سٹیڈیمز تعمیر پر بھارتی حملہ آئی سی سی سے رابطہ،نیا مطالبہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے پاکستان میں زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیمز نیشنل سٹیڈیم کراچی جسے نیشنل بینک ایرینا بھی کہا جاتا ہے اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی صورتحال پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے براہ راست رابطہ کر لیا ہے۔.
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان بہت سے مسائل میں گھرا ہے۔ بھارت نے تو ہر محاذ پر ہی پاکستان کی مخالفت کی ہی ہے لیکن رکن ممالک کی جانب سے بھی کچھ زیادہ سپورٹ اسے نہیں ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت ائی سی سی ایونٹ ہونے کے باوجود اپنے میچز اپنے پسندیدہ مقام دبئی میں کھیل رہا ہے اور ایک سیمی فائنل بھی اس نے وہاں شیڈول کروا لیا ہے، چاہے بھارت وہاں پہنچے نہ یہ جھگڑا بھی بہت لمبا چلتا رہا۔ یہ حل ہوا تو شائقین نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔ پھر سوال ہوا کہ بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے کپتانوں کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں، تو اب بھارت سے خبریں یہ ہیں کہ وہ نہیں آئیں گے ۔اس پر بھی کافی مسائل چل رہے ہیں۔ تیسرا مسئلہ یہ آیا ہے کہ بھارت نے ایسی ٹی شرٹ یا جرسی پہننے سے انکار کر دیا ہے جس میں بطور میزبان پاکستان درج ہوگا۔ بھارت نے ایسا لباس پہنے سے انکار کر دیا ہے۔ یوں یہ ایک تازہ ترین جھگڑا ہے اور اب آنے والے دنوں میں ایک اور جھگڑا ہونے جا رہا ہے۔
بھارت نے پاکستان میں زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیمز نیشنل سٹیڈیم کراچی جسے نیشنل بینک ایرینا بھی کہا جاتا ہے اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی صورتحال پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے براہ راست رابطہ کر لیا ہے۔ آئی سی سی کے تازہ ترین وفد نے جو رپورٹ تیار کی ہے وہ بھی کوئی زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور میں دن رات ہونے والا کام وقت پر مکمل ہونے کی امیدیں کم ہیں ۔
بھارتی جرسی پر چیمپئنز ٹرافی میزبان پاکستان لوگو کے معاملہ کو پی سی بی نے آئی سی سی کا معاملہ قرار دے کر ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے جب کرک اگین نے رابطہ کیا تو پی سی بی کے ایک ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی ظاہر پر بتایا کہ جتنا کام بکھرا ہوا ہے اور جتنا ہونا ہے۔ ہماری سوچ یہ کہتی ہے کہ ممکن نہیں ہے لیکن محسن نقوی کی قیادت میں کام کرنے والا پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی جادوئی چھڑی چلا دے تو وقت پر کام مکمل ہو جائے گا ،ورنہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے 20 دن قبل تک اسٹیڈیم کی تعمیر کا مکمل ہونا بہت مشکل ہے۔
بھارت کاچیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان پاکستان والی شرٹ پہننے سے انکار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی کب کابھی پروگرام بنا رکھا ہے۔ اس حوالے سے پہلے یہ ٹورنامنٹ ملتان میں شیڈول تھا۔ پھر اسے ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کیا گیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے بھی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کو پاکستان نے چیمپینمز ٹرافی سٹیڈیمز کی تیاری کے لیے جو وقت دیا ہے وہ 30 جنوری ہے۔ 30 جنوری آنے میں اب نو دن باقی ہیں اور دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس انداز میں کام کرتا ہے ۔
کرک اگین نے جب پی سی بی کے ایک اور اعلیٰ آفیسر سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا یہ تھا عین ممکن ہے بہت سا کام ایسا ہونا ہے جس کو ہم اگر نہ بھی کریں تو اس سے بڑا فرق نہیں پڑنے لگا تو کئی کاموں کو عین وقت پر شاید لپیٹ دیا جائے، ظاہری طور پر میک اپ جیسا کام مکمل کیا جائے گا