| | | |

شاداب خان کے ساتھ عماد وسیم اپنے میچ کے ہیرو،میجرلیگ کرکٹ میں پاکستانی آگے

 

 

ڈیلاس،کرک اگین رپورٹ

شاداب خان کے ساتھ عماد وسیم اپنے میچ کے ہیرو،میجرلیگ کرکٹ میں پاکستانی آگے۔میجر کرکٹ لیگ۔امریکا میں پاکستانی پلیئرز خبروں میں۔ایک ہی روز عماد وسیم،حارث رئوف اور شاداب خان نمایاں ہوگئے ہیں۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں شاداب خان کی 30 بالزپر 61 اور ان کے ساتھ کھیلنے والے کورے اینڈرسن کی 91 رنزکی جارحانہ اننگزکی بدولت سان فراسسکو نے 5 وکٹ پر 215 اسکور کئے۔احسان عادل کو 3 اوورز میں 38 اور حماد اعظم کو ایک اوور میں 15 رنزپڑے۔کوئی وکٹ نہ لے سکے۔جواب میں ممبئی انڈینز نیویارک ٹیم 5 وکٹ پر 193 اسکور تک محدود رہی۔حارث رئوف 4 اوورز میں 34 رنز دے کر وکٹ سر نہ کرسکے۔شاداب خان نے 32 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔

میجر لیگ کرکٹ ،شاداب خان کی امریکا میں بلے بلے،پہلی بڑی انٹری

امریکا میجر لیگ کرکٹ ٹی 20 کے تیسرے میچ میں سیٹل اورکاس نے واشنگٹن  فریڈم کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔واشنگٹن فریڈم نا کے برعکس اسکور بنانے میں قید رہی،آزادی نہ ملی اور 7 وکٹ پر 144 اسکور تک محدود ہوئی۔عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔جواب میں  نعمان انور کے 48 لیکن عماد وسیم کے ناقابل شکست 43 رنزکی بدولت ان کی ٹیم5 وکٹ سے جیت گئی۔عماد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *