لاہور،کرک اگین رپورٹ -آرمی چیف کی پاکستان ٹیم سلیکشن میں مداخلت،رمیز راجہ کا واضح موقف آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں اعلیٰ پیمانے پر سفارش کی مبینہ الزام تراشی کا جواب آگیا ہے۔
گزشتہ دنوں سیاسی رہنما نے کھلم کھلا الزام عائد کیا تھا کہ رمیز راجہ کے دور میں ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا انتخاب ہوا۔پھر اس وقت کے آرمی چیف کی سفارش یا مداخلت پر3 کھلاڑی ٹیم میں سلیکٹ ہوئے۔بنیادی طور پر حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے پیچھے کمزور ٹیم سلیکشن پر اعتراض و جواز فراہم کرنا تھا کہ کیوں سلیکشن درست نہیں ہوتی۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ کا جواب آیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر میرے دور میں سابقہ آرمی چیف کی طرف سے کرکٹ کے معاملات میں مداخلت/انتخاب کے حوالے سے بہت سی غلط معلومات کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔جو لوگ مجھے جانتے ہیں اور ساتھ ہی میرے پرستار بھی سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کپتان اور سلیکشن کمیٹی ہی فیصلے کرنے کے ذمہ دار تھے۔ انتخاب جیسے معمولی معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت کبھی نہیں ہوئی تھی۔